صدقہ

مالک تک نہ پہنچنے کی وجہ سے اس کے پیسے صدقہ کرنا

فتوی نمبر :
91314
| تاریخ :
2026-01-24
عبادات / زکوۃ و صدقات / صدقہ

مالک تک نہ پہنچنے کی وجہ سے اس کے پیسے صدقہ کرنا

السلام علیکم !سر!میرے نانا نے مرنےسے پہلے میرے ماموں اور امی كو وصيت كی تھى كہ دوسری نانی صاحبہ کا مہر دوہزارہے وہ ان کو دیدینا،پرمیری امی اور ماموں نے نہیں دیا، کیونکہ وہ ان کی دوسری ماں تھی اور نفرت تھی ان کو،نانا کے بعد انہوں نے نکال دیا اور وصیت کے مطابق دو ہزار بھی نہیں دیا ان کا،اب چالیس سال بعد مجھے امی نےبتایا تو میں نے دوکی جگہ چھ ہزار صدقہ کردیا نانی کیلئے،کیونکہ اب ان کے وارثین کا نہیں پتہ اور تلاش کرنا بھی ممکن نہیں تو کیا میں نے صحیح کیا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں اگرسائل کےنانا پر ان کی زوجہ (دوسری نانی )کامہربقایاتھا،تو وہ مہر ان کے ذمہ واجب الاداء دین تھااور چونکہ دین کی ادائیگی ورثاء پر مقدم ہوتی ہے،چنانچہ اس واجب الاداء مہر کا ان کے ترکہ سے اداء کرنالازم تھا۔
لہذا اگر اس وقت ورثاء نےمہر اداء نہیں کیا تو وہ رقم بدستور نانی یا ان کے ورثاءکا حق رہی،اب جبکہ اصل مستحقین(نانی یا ان کےورثاء)کاعلم نہیں اور تلاش بھی ممکن نہیں،توسائل کا ان کی طرف سے اصل دو ہزار کی جگہ چھ ہزار صدقہ کرنااگرچہ درست اور باعث اجر ہے۔البتہ اگر آئندہ کبھی نانی یاان کے ورثاء معلوم ہوجائیں تواصل واجب رقم (دوہزار)انہیں اداکرنالازم ہوگا،اور مذکور چھ ہزار روپے سائل کی جانب سے نفلی صدقہ شمار ہوں گے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاویٰ الھندیۃ: (الفصل الثاني فيما يتأكد به المهر والمتعة) والمهر يتأكد بأحد معان ثلاثة: الدخول، والخلوة الصحيحة، وموت أحد الزوجين سواء كان مسمى أو مهر المثل حتى لا يسقط منه شيء بعد ذلك إلا بالإبراءمن صاحب الحق کذا فی البدائع اھ(ج:1،ص:303،مط:ماجدیۃ)
وفی الدالمختار:(ثم) تقدم (ديونه التي لها مطالب من جهة العباد) ويقدم دين الصحة على دين المرض ،الخ(ج:6،ص:760،مط:ایچ ایم سعید کراچی)
وفی ردالمحتارتحت قول الدر(الحرمۃتتعددمع العلم بہاالا فی حق الوارث)والحاصل أنه إن علم أرباب الأموال وجب رده عليهم، وإلا فإن علم عين الحرام لا يحل له ويتصدق به بنية صاحبه،الخ(ج:5،ص:99،مط:سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اسلم امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91314کی تصدیق کریں
0     23
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صدقہ کی رقم بتاکر دینا لازم نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   صدقہ 0
  • خیرات اور صدقہ میں فرق - صدقہ کا گوشت خود بھی کھانا

    یونیکوڈ   صدقہ 3
  • مرض الموت کی فوت شدہ نمازوں کا فدیہ

    یونیکوڈ   صدقہ 1
  • صدقہ کرنا بہترہے یا سگے بھائی کی مدد کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   صدقہ 0
  • ثواب کی نیت سے مسلم اور غیرمسلم ملازمین میں گوشت تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • قبرستان کی عطیہ کیلئے شیعہ کو شامل کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • سید کو نفل صدقہ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • کمائی میں سے دس فیصد صدقہ کرنے کی ایک صورت

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • نذر اور منت کی رقم مسجد میں دینا

    یونیکوڈ   صدقہ 3
  • رشتہ داروں کو صدقہ دینے کا ثواب

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • ماہانہ آمدن سے نکالی گئی صدقہ کی رقم کہاں خرچ کی جائے؟

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کاارادہ کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • احساس فنڈ سے فائدہ اٹھانا کن لوگوں کیلئے درست ہے؟

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • صدقہ کے طور پر مخصوص رقم رشتہ داروں کو تخفے میں دی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • وصول شدہ چندے کے نوٹ بعینہ جمع کرانے کا حکم

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • صدقات سے اپنے ضرورت مند رشتہ داروں کی مدد کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • روزانہ صدقہ جمع کرکے کسی دوسرے ملک بھیجنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • والدین کو صدقہ کی رقم دینے کا حکم

    یونیکوڈ   صدقہ 1
  • صدقہ کی رقم سے جنازہ گاہ تعمیر کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • صدقات کا صحیح اور افضل مصرف کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   انگلش   صدقہ 0
  • صدقہ میں بکرا ذبح کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   انگلش   صدقہ 0
  • صدقہ کیا ہوا گوشت بطور ہدیہ واپس آنے پر کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   صدقہ 0
  • مالک تک نہ پہنچنے کی وجہ سے اس کے پیسے صدقہ کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات