احکام وراثت

بہنوں کی رضامندی کے بغیر وراثتی گھر بیچنے سے تقسیم کا حکم

فتوی نمبر :
91826
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

بہنوں کی رضامندی کے بغیر وراثتی گھر بیچنے سے تقسیم کا حکم

محترم مفتیان ِکرام ! السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !


بعد از سلام عرض ہیکہ میراث کا مسئلہ پوچھنا ہے،ایک شخص فوت ہوگیا،اور فیملی میں بیوی ، دو لڑکیاں اور تین لڑکے چھوڑے ہیں،اور ایک مکان ہے، جس کو دو بھائیوں نے تیسرے بھائی پر 2100000 میں فروخت کیا،اس وقت میں بہنوں کو نظر انداز کیا،اب تیسرے بھائی نے مکان کو 6900000 پر فروخت کیا ہے، اب شریعت کی تقسیم پہلی قیمت پر ہے، یا دوسری قیمت پر ہے،اور کتنی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ وضاحت اگر واقعۃً درست اور مبنی برحقیقت ہو ،اس میں کسی بھی قسم کی غلط بیانی اور دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہو،اس طور پر کہ دو بھائیوں نے مذکور مکان تیسرے بھائی کواکیس لاکھ میں فروخت کیا ہو،اور تیسرے بھائی نے اب وہ مکان انہتر لاکھ میں فروخت کردیا ہو،اور دونوں معاملوں میں بہنوں سے اجازت نہیں لی گئی ہو،اور نہ ہی وہ اس فروختگی پر رضامندہوں،تو ایسی صورت میں بہنوں کے شرعی حصے کی حد تک بیع کالعدم شمار ہوگی،لہذا اب اگر وہ دوسرے عقد پر رضامند نہ ہوں،تو وہ اپنے شرعی حصہ کے بقدر زمین یا اس کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق رقم کا مطالبہ کرسکتی ہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مشکوۃ المصابیح: وعن أبي حرة الرقاشي عن عمه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ألالاتظلموا ألا لا يحل مال امرئ إلا بطيب نفس منه».(باب الغصب والعاریۃ، رقم الحدیث: 2946، ط: البشری)۔
وفي الهداية شرح بداية المبتدي: "قال الشركة ضربان شركة أملاك وشركة عقود فشركة الأملاك العين يرثها رجلان أو يشتريانها فلا يجوز لأحدهما أن يتصرف في نصيب الآخر إلا بإذنه وكل واحد منهما في نصيب صاحبه كالأجنبي وهذه الشركة تتحقق في غير المذكور في الكتاب اھ(ج:3/ص:3 الناشر المكتبة الإسلامية)۔
وفی الفتاوی الھندیہ:"ولا يجوز لأحدهما أن يتصرف في نصيب الآخر إلا بأمره۔(کتاب الشرکہ ،ج:2،ص:301،ط:رشیدیہ)۔
وفی درر الحكام شرح مجلة الأحكام:لا يجوز لأحد أن يتصرف في ملك الغير بلا إذنه الخ،لا يجوز لأحد أن يأخذ مال أحد بلا سبب شرعي اھ (ج:1/ص:27الناشر دار الكتب العلمية)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91826کی تصدیق کریں
0     105
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =ایک بیوہ تین بیٹے دو بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات