روزہ کے مفسدات و مکروهات

انجکشن سے روزہ نہ ٹوٹنے کی وجوہات

فتوی نمبر :
91874
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / روزہ و رمضان / روزہ کے مفسدات و مکروهات

انجکشن سے روزہ نہ ٹوٹنے کی وجوہات

کیا فرماتے ہیں علماء اکرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ انجکشن لگوانے سے روزہ دار کا روزہ ٹوٹ جاتا ہے کہ نہیں ؟ قرآن و سنت معتبر فقہی کتابوں کے حوالے کے ساتھ جواب مرحمت فرمائیں ، اگر فقہی عبارتوں کا ترجمہ بھی نقل فرما دیں تو بہت احسان ہوگا ۔ کتاب کا نام صفحہ نمبر چھا پہ ضرور تحریر فرمائیے گا کیونکہ ہمارے علاقے میں اس مسئلے پر شدید اختلاف پایا جاتا ہے۔ سبز مسجد کے امام صاحب فرماتے ہیں ٹوٹ جاتا ہے جبکہ دیوبندی مسلک والے فرماتے ہیں نہیں ٹوٹتا۔ جلد از جلد جواب چاہیے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اطباء کی تحقیق نیز تجربہ سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ انجکشن کے ذریعہ دوا جوف عروق (رگوں) میں پہنچائی جاتی ہے اور پھر وہ خون کے ساتھ جسم میں سرایت کرتی ہے ، کسی منفذ معتاد کے ذریعہ جوف دماغ یا جوف بطن میں دوا نہیں پہنچتی ، اور فساد صوم کے لئے مفطر کا جوف دماغ یا جوف بطن میں پہنچنا ضروری ہے، مطلقاً کسی عضو کے جوف میں یا عروق کے جوف میں پہنچنا مفسد صوم نہیں ، لهذا انجکشن کے ذریعہ سے جو دوا بدن میں پہنچائی جاتی ہے مفسد صوم نہیں، فقھاء کی عبارتیں دو طرح پر تقریباً بلکہ حقیقتاً اس اس دعوے کی تصریح کرتی ہیں اول تو یہ کہ فقہاء نے زخم پر دوا ڈالنے کو مطلقاً مفسد نہیں فرمایا بلکہ جائفہ یا آمہ کی قید لگائی ہے، کیونکہ انہیں دو قسم کے زخموں سے دوا جوفِ بطن کے اندر پہنچتی ہے، ورنہ جوف عروق کے اندر تو دوسری قسم کے زخموں سے بھی دوا پہنچ جاتی ہے ، دوسرے بہت سی جزئیات فقہیہ مسلمات فقھاء میں سے ایسی ہیں جن میں دوا وغیرہ مطلقاً جوف بدن میں تو پہنچ گئی ، لیکن چونکہ جوف دماغ یا جوفِ بطن میں نہیں پہنچی ، اس لیے اس کو مفطر و مفسد صوم نہیں قرار دیا ، جیسے مرد کی پیشاب گاہ کے اندر دوا یا تیل وغیرہ چڑھانے سے باتفاق ائمہ ثلاثہ روزہ فاسد نہیں ہوتا ، تفصیل کے لیے ملاحظہ هو امداد الفتاوی ( ج ۲ / ۱۴۵) امداد الاحکام (۲/ ۱۳۰)

مأخَذُ الفَتوی

و في بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: وما وصل إلى الجوف أو إلى الدماغ عن المخارق الأصلية كالأنف والأذن والدبر بأن استعط أو احتقن أو أقطر في أذنه فوصل إلى الجوف أو إلى الدماغ فسد صومه اھ (2/ 93)
و في الدر المختار: (أو أدهن أو اكتحل أو احتجم) وإن وجد طعمه في حلقه اھ (2/ 395)
وقال وحاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله: وإن وجد طعمه في حلقه) أي طعم الكحل أو الدهن كما في السراج وكذا لو بزق فوجد لونه في الأصح بحر قال في النهر؛ لأن الموجود في حلقه أثر داخل من المسام الذي هو خلل البدن والمفطر إنما هو الداخل من المنافذ للاتفاق على أن من اغتسل في ماء فوجد برده في باطنه أنه لا يفطر اھ (2/ 395) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شہزاد حسین سجاد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91874کی تصدیق کریں
0     25
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 4
  • روزے کی حالت میں غسل کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   روزہ کے مفسدات و مکروهات 3
  • روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 3
  • روزے کی حالت میں انجکشن لگوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 6
  • روزےکی حالت میں غسل فرض ہوجائے تو کیا روزہ ٹوٹ جاتاہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا بچے کو دودھ پلانےسے روزہ ٹوٹ جائے گا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 2
  • ہومیوپیتھک دواسونگھنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا احتلام سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں استنجاء کے وقت عورت کا گیلی انگلی شرمگاہ میں داخل کرنا- اس کے لۓ استنجاء کا طریقہ

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزہ کی حالت میں سورج غروب ہونے سے پہلے اور صبح صادق کے بعد کھانا یا کچھ پی لینا

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • حالتِ روزہ میں ، استنجاء سے متعلق احتیاطیں

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں اجنبیہ عورت کو بوسہ کے بعد نکلنے والے پانی سے روزی فاسد ہوتا ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • اسقاطِ حمل سے آنے والے خون کے دوران روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزہ کی حالت میں خون دینا

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کان میں تیل ڈالنےسے روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا روزے کی حالت میں کھارے پانی سے وضو کرنا صحیح ہے ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا رمضان میں غسل کرنے کا الگ طریقہ ہے ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں احتلام ہونے سے روزے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے میں غسل کرتے ہوئے ناک منہ میں پانی ڈالنے کاحکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 1
  • کیا روزے کی حالت میں ہم بستری کرتے ہوئے باہر فارغ ہونے سے کفارہ لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزہ کی حالت میں بیوی سے بوس وکنار کرسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حا لت میں مسوڑھوں سے خون نکلنے سے روزے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • سوتے ہوئے دانت سے خون آنے کی صورت میں روزے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے اور حالت نماز میں قے آکر نگلنے کی صورت میں روزے نماز کاحکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں ناک میں ڈراپس کا استعمال کرنا

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
Related Topics متعلقه موضوعات