صدقہ

کاروبار کے منافع میں صدقہ کئے ہوئے پیسوں کو مسجد میں خرچ کرنا

فتوی نمبر :
92323
| تاریخ :
2026-02-18
عبادات / زکوۃ و صدقات / صدقہ

کاروبار کے منافع میں صدقہ کئے ہوئے پیسوں کو مسجد میں خرچ کرنا

السلام علیکم، عموماً لوگ کاروبار میں اللہ تعالی کو شریک بناتے ہیں کہ کاروبار میں جو منافع ہوگا اس میں سے 10فیصد اللہ تعالی کا حصہ ہوگا، اب سوال یہ ہے کہ اللہ کےلیےمخصوص کیے گۓ حصے کو ہر جگہ خرچ کرسکتے ہیں ؟ جیسے مسجد بنوانا ، مدرسہ تعمیر کروانا یامصارفِ زکاۃ کی طرح اس کے مصرف الگ ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ الفاظ ہمارے عرف میں اپنی کمائی سے اللہ تبارک و تعالی کی راہ میں کچھ رقم صدقہ و خیرات کے عزم کے اظہار کے لیئے بولے جاتے ہیں ، جس کی حیثیت نذر کی نہیں ، بلکہ نفلی صدقہ کرنے کے عزم اور ارادے کی ہوتی ہے ، لہذا سائل نے بھی اگر اسی نیت کے ساتھ اپنی کمائی سے اللہ کی راہ میں کچھ صدقہ و خیرات کا عزم کیا ہو، تو یہ رقم چونکہ نفلی صدقہ کے زمرے میں آتی ہے، اس لئے سائل اس رقم کو کسی بھی خیر کے کام میں خرچ کرسکتا ہے، شرعا اس میں کوئی مضائقہ نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في سنن أبي داؤد: عن عبد الرحمن بن عبد الله بن كعب، عن أبيه، عن جده رضي الله عنه في قصته، قال: قلت: يا رسول الله، إن من توبتي إلى الله أن أخرج من مالي كله إلى الله وإلى رسوله صدقةً. قال: "لا". قلت: فنصفه. قال: "لا" قلت: فثلثه. قال: "نعم". قلت: فإني سأمسك سهمي من خيبر اهـ (باب من نذر أن يتصدق بماله، ج:2، ص:1289، ط: مكتبةالبشرى)
وفی البزازیة: ان عوفیت صمت کذا لم یجب ما لم یقل للہ علی وفی الاستحسان یجب وان لم یکن تعلیقا لا یجب قیاسا واستحسانا کما اذا قال انا احج فلا شیء اھ (کتاب الایمان، ج: 4، ص: 272، ط: ماجدیة)
وفی بدائع الصنائع واما صدقۃ التطوع فیجوز صرفھا الی الغنی لانھا تجری مجری الھبۃ اھ( کتاب الزکاۃ ، فصل واما الذی یرجع الی المؤدی، ج: 2 ، ص: 47، ط: سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد یعقوب علی معظم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92323کی تصدیق کریں
1     9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صدقہ کی رقم بتاکر دینا لازم نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   صدقہ 0
  • خیرات اور صدقہ میں فرق - صدقہ کا گوشت خود بھی کھانا

    یونیکوڈ   صدقہ 3
  • مرض الموت کی فوت شدہ نمازوں کا فدیہ

    یونیکوڈ   صدقہ 1
  • صدقہ کرنا بہترہے یا سگے بھائی کی مدد کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   صدقہ 0
  • ثواب کی نیت سے مسلم اور غیرمسلم ملازمین میں گوشت تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • قبرستان کی عطیہ کیلئے شیعہ کو شامل کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • سید کو نفل صدقہ دیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • کمائی میں سے دس فیصد صدقہ کرنے کی ایک صورت

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • نذر اور منت کی رقم مسجد میں دینا

    یونیکوڈ   صدقہ 3
  • رشتہ داروں کو صدقہ دینے کا ثواب

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • ماہانہ آمدن سے نکالی گئی صدقہ کی رقم کہاں خرچ کی جائے؟

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کاارادہ کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • احساس فنڈ سے فائدہ اٹھانا کن لوگوں کیلئے درست ہے؟

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • صدقہ کے طور پر مخصوص رقم رشتہ داروں کو تخفے میں دی جا سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • وصول شدہ چندے کے نوٹ بعینہ جمع کرانے کا حکم

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • صدقات سے اپنے ضرورت مند رشتہ داروں کی مدد کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • روزانہ صدقہ جمع کرکے کسی دوسرے ملک بھیجنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • والدین کو صدقہ کی رقم دینے کا حکم

    یونیکوڈ   صدقہ 1
  • صدقہ کی رقم سے جنازہ گاہ تعمیر کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • صدقات کا صحیح اور افضل مصرف کیا ہے ؟

    یونیکوڈ   انگلش   صدقہ 0
  • صدقہ میں بکرا ذبح کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   انگلش   صدقہ 0
  • صدقہ کیا ہوا گوشت بطور ہدیہ واپس آنے پر کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   صدقہ 0
  • مالک تک نہ پہنچنے کی وجہ سے اس کے پیسے صدقہ کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 0
  • کاروبار کے منافع میں صدقہ کئے ہوئے پیسوں کو مسجد میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   صدقہ 1
Related Topics متعلقه موضوعات