نماز قصر

سفر میں میاں بیوی کی نیت میں فرق سے نماز قصر کا حکم

فتوی نمبر :
92947
| تاریخ :
2026-03-05
عبادات / نماز / نماز قصر

سفر میں میاں بیوی کی نیت میں فرق سے نماز قصر کا حکم

اگر کوئی مسافر سفر کے دوران کسی مقام پر پہنچ کر پندرہ دن یا اس سے زیادہ قیام کی نیت کر لے تو شرعی حکم کے مطابق وہ مقیم شمار ہوگا اور اس کے لیے نماز میں قصر کرنا جائز نہیں رہے گا، بلکہ وہ مکمل نماز ادا کرے گا۔
اب سوال یہ ہے کہ اگر اس مسافر کے ساتھ اس کی زوجہ بھی ہو، لیکن زوجہ نے اپنی طرف سے صرف پانچ دن قیام کی نیت کی ہو، تو ایسی صورت میں شرعی حکم کیا ہوگا؟
چونکہ فقہی اصول کے مطابق عورت سفر اور اقامت کی نیت میں اپنے شوہر کے تابع سمجھی جاتی ہے اور نیت کے اعتبار سے شوہر کی نیت ہی معتبر ہوتی ہے، اس لیے اس خاص صورت میں عورت کا حکم کیا ہوگا؟
کیا وہ قصر نماز ادا کرے گی یا شوہر کی نیت کے تابع ہونے کی وجہ سے مکمل نماز پڑھے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ یہ مسلمہ ضابطہ ہے کہ سفر اور اقامت (ٹھہرنے) میں بیوی اپنے شوہر کے تابع ہوتی ہے۔اب صورتِ مسئولہ میں اگر بیوی شوہر کی اجازت کے ساتھ مدت اقامت سے کم مدت کی نیت کرے گی تو وہ مسافر شمار ہوگی ورنہ شوہر کی نیت کا اعتبار کرتے ہوئے وہ بھی مسافر شمار ہو کر قصر کرے گی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: ‌(والمعتبر ‌نية ‌المتبوع)لانه الاصل (لا التابع كامرأة) وفاها مهرها المعجل (وعبد) غير مكاتب (وجندي) إذا كان يرتزق من الامير أو بيت المال (وأجير) وأسير وغريم وتلميذ (مع زوج ومولى وأمير ومستأجر) لف ونشر مرتب.الخ
و فی رد المحتار تحت (قوله لأنه الأصل) فهو المتمكن من الإقامة والسفر (قوله وفاها مهرها المعجل) وإلا فلا تكون تبعا لأن لها أن تحبس نفسها عن الزوج للمعجل دون المؤجل ولا تسكن حيث يسكن بحر.قلت: وفيه أن هذا شرط لثبوت إخراجها وسفره بها على أحد القولين وكلامنا بعده ولهذا قال في شرح المنية والأوجه أنها تبع مطلقا لأنها إذا خرجت معه للسفر لم يبق لها أن تتخلف عنه. وقد يجاب: بأنها إذا ثبت لها حبس نفسها عن إخراجها من بلدها لأجل استيفاء معجلها فكذا يثبت لها إذا وصلت إلى بلدة أو قرية فتصح نيتها الإقامة بها لأنها حينئذ غير تبع له وإن كانت تبعا له في المفازة اھ (مطلب فی الوطن الاصلی ج: 3 ص: 133 ط: سعید)۔
و فی الفتاوی الھندیۃ: الاصل أن من یمکنہ الاقامۃ باختیارہ یصیر مقیماً بنیۃ نفسہ و من لا یمکنہ الاقامۃ باختیارہ لا یصیر مقیماً بنیۃ نفسہ حتی أن المرأۃ اذا کانت مع زوجھا فی السفر و الرقیق مع مولاہ و التلمیذ مع استاذہ و الاجیر مع مستاجرہ و الجندی مع امیرہ فھؤلاء لا یصیرون مقیمین بنیۃ أنفسھم فی ظاھر الراویۃ کذا فی المحیط اھ (الباب الخامس عشر فی صلاۃ المسافر ج:1 ص:141 ط: دار الکتب العلمیہ۔بیروت)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92947کی تصدیق کریں
0     24
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وطن اقامت میں نماز کے حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • دوران سفر قصر پڑہتے وقت سنتوں کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • بحری جہاز پر ملازمت کے دوران نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • راستے میں نماز کیسے ادا کریں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • پاکستان ریلوے کا گارڈ مسافر ہے ؟ قصر کرے گا یا پوری نماز پڑھے گا ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • مسافر کا مقیم امام کی اقتداء میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • عورت اپنے میکے اور آدمی اپنے سسرال میں مسافر ہیں یا مقیم؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر ہفتہ واری قیام کی صورت قصرکریں یا اتمام؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 2
  • ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنے والا ڈرائیورنماز قصر کریگا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • نوے کلومیٹر دور آفس روزانہ جانا ہوتو نماز قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • مسافت اگر زیادہ ہو تو دوران ملازمت قصر نمازادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • ام ہانی نام کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 3
  • یمنیٰ اور فاطمہ نام کا مطلب

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات

    یونیکوڈ   نماز قصر 4
  • حالت سفر میں نماز باجماعت اور قصر کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 2
  • پرانے گھر میں نماز قصر کریں گے یا نہیں

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیاوطنِ اقامت کےلۓ پندرہ دن کا مکمل قیام ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کراچی سے حب چوکی جانے کی صورت میں نماز قصر پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • مسافتِ سفر پر واقع ، جائے ملازمت پر ، کم از کم پندرہ دن ایک بار بھی قیام نہ کرنے کی صورت میں قصر کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیا تبلیغی حضرات دورانِ سفر مقیم نہیں بنتے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سولہ دن سے مکہ میں مقیم ہونے کی صورت میں منیٰ اور عرفات میں اتمام کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 1
  • دورانِ سفر سنن ونوافل کا حکم- سفرِ شرعی کے دوران ،فرائض میں قصداً اتمام کرنا

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
Related Topics متعلقه موضوعات