روزہ کے مفسدات و مکروهات

مشت زنی کرنے سے روزہ کا حکم

فتوی نمبر :
92999
| تاریخ :
2026-03-07
عبادات / روزہ و رمضان / روزہ کے مفسدات و مکروهات

مشت زنی کرنے سے روزہ کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
میرا ایک سوال ہے۔ اگر روزے کی حالت میں کسی سے ہینڈ پریکٹس (استمناء) ہو جائے اور روزہ ٹوٹ جائے تو کیا اس پر کفارہ لازم ہوتا ہے یا صرف قضا روزہ رکھنا ہوتا ہے؟
اور اگر کوئی شخص احتیاط اور غالب گمان کی وجہ سے ایک مہینے کے روزوں کا کفارہ ادا کرنا چاہے، لیکن معاشرتی مجبوری یا لوگوں کے سوالات کی وجہ سے 60 مسلسل روزے رکھنا مشکل سمجھتا ہو۔تو کیا ایسی صورت میں وہ ہر مسکین کو تقریباً 2.70 کلو گندم کے حساب سے ایک مہینے کے کفارے کی رقم دے دے اور ساتھ توبہ و استغفار بھی کرے تو کیا اس طرح کفارہ ادا ہو جائے گا؟ اور اگر ایسا کرنا درست ہو تو براہِ کرم یہ بھی بتا دیں کہ موجودہ گندم کی قیمت کے حساب سے ایک مہینے کے کفارے کی کل رقم کتنی بنتی ہے، کتنے مساکین کو دینی ہوگی اور ہر مسکین کو کتنی مقدار یا کتنی رقم دینا ضروری ہے؟ جزاکم اللہ خیراً۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو كہ روزے کی حالت میں مشت زنی کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، اور اس کی وجہ سے صرف قضاءلازم ہوتى ہے، کفارہ نہیں ، لہذا كفاره كے بارے مىں پرىشان ہونے كى ضرورت نہىں، البتہ اس عمل کی وجہ سے جتنے روزے توڑ دیے گئے ہیں، ان سب روزوں کی قضا لازم ہوگی، تاہم مشت زنی کرنا چونکہ ناجائز عمل ہے، اور روزہ کی حالت میں اس کی قباحت مزید بھی بڑھ جاتی ہے، اس لیے اس عمل پر بصدق دل توبہ و استغفار اور آئندہ کیلئے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في روح المعانی: ومن الناس من استدل على تحريمه بشيء آخر نحو ما ذكره المشايخ من قوله ﷺ: «ناكح اليد معلون» وعن سعيد بن جبير: عذب الله تعالى أمة كانوا ‌يعبثون ‌بمذاكيرهم، وعن عطاء: سمعت قوما يحشرون وأيديهم حبالى وأظن أنهم الذين يستمنون بأيديهم والله تعالى أعلم اهـ [‌‌سورة المؤمنون الآية 1-22 ج:9 ص:214 ط: دار الكتب العلمية]
وفي رد المحتار: بخلاف ما إذا كان بكفه ونحوه وعلى هذا فلو أدخل ذكره في حائط أو نحوه حتى أمنى أو استمنى بكفه بحائل يمنع الحرارة يأثم أيضا ويدل أيضا على ما قلنا ما في الزيلعي حيث استدل على عدم حله بالكف بقوله تعالى {والذين هم لفروجهم حافظون} [المؤمنون: 5] الآية وقال فلم يبح الاستمتاع إلا بهما أي بالزوجة والأمة اهـ فأفاد عدم حل الاستمتاع أي قضاء الشهوة بغيرهما هذا ما ظهر لي والله سبحانه أعلم اهـ [كتاب الصوم، ‌‌باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده، مطلب في حكم الاستمناء بالكف، ج:2 ص:399 ط: ايچ ايم سعيد)]
وفي الدر المختار: وکذا الاستمناء بالکف و ان کرہ تحریما لحدیث"ناکح الید ملعون" اهـ
وفی رد المحتار تحت قولہ: (و کذا الاستمناء بالکف) أی فی کونہ لا یفسد لکن ھذا إذا لم ینزل أما إذا أنزل فعلیہ القضاء کما سیصرح بہ و ھو المختاراھ (كتاب الصوم، باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده، ج 2، ص 399،ط:ایچ ایم سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد یعقوب علی معظم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92999کی تصدیق کریں
1     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 4
  • روزے کی حالت میں غسل کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   روزہ کے مفسدات و مکروهات 3
  • روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 3
  • روزے کی حالت میں انجکشن لگوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 6
  • روزےکی حالت میں غسل فرض ہوجائے تو کیا روزہ ٹوٹ جاتاہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا بچے کو دودھ پلانےسے روزہ ٹوٹ جائے گا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 2
  • ہومیوپیتھک دواسونگھنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا احتلام سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں استنجاء کے وقت عورت کا گیلی انگلی شرمگاہ میں داخل کرنا- اس کے لۓ استنجاء کا طریقہ

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزہ کی حالت میں سورج غروب ہونے سے پہلے اور صبح صادق کے بعد کھانا یا کچھ پی لینا

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • حالتِ روزہ میں ، استنجاء سے متعلق احتیاطیں

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں اجنبیہ عورت کو بوسہ کے بعد نکلنے والے پانی سے روزی فاسد ہوتا ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • اسقاطِ حمل سے آنے والے خون کے دوران روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزہ کی حالت میں خون دینا

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کان میں تیل ڈالنےسے روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا روزے کی حالت میں کھارے پانی سے وضو کرنا صحیح ہے ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا رمضان میں غسل کرنے کا الگ طریقہ ہے ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں احتلام ہونے سے روزے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے میں غسل کرتے ہوئے ناک منہ میں پانی ڈالنے کاحکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 1
  • کیا روزے کی حالت میں ہم بستری کرتے ہوئے باہر فارغ ہونے سے کفارہ لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزہ کی حالت میں بیوی سے بوس وکنار کرسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حا لت میں مسوڑھوں سے خون نکلنے سے روزے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • سوتے ہوئے دانت سے خون آنے کی صورت میں روزے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے اور حالت نماز میں قے آکر نگلنے کی صورت میں روزے نماز کاحکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں ناک میں ڈراپس کا استعمال کرنا

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
Related Topics متعلقه موضوعات