قرض

قرض رقم کو پلاٹ کی ملکیت میں ایڈجسٹ کرنا

فتوی نمبر :
94130
| تاریخ :
2026-04-13
معاملات / مالی معاوضات / قرض

قرض رقم کو پلاٹ کی ملکیت میں ایڈجسٹ کرنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ ،زید نے چھ لاکھ روپے کا پلاٹ خریدا تھا اس وقت اس کی قیمت 8 لاکھ روپے ہو گئی ہے اس نے عمر سے دو لاکھ روپے یہ کہہ کر لے لیے ہیں کہ جب میری پلاٹ کی قیمت 10 لاکھ روپے ہوگی تو اٹھ لاکھ کے بعد جو دو لاکھ کا اضافہ ہوگا اس میں سے ایک ایک لاکھ روپے ہم دونوں تقسیم کر لیں گے اور تمہاری اصل رقم دو لاکھ بھی واپس دی جائے گی ،
عمر نے زید سے کہا کہ میں دو لاکھ روپے تمہیں دے رہا ہوں اور تمہارے پلاٹ کا 25 پرسنٹ میں مالک ہو جاؤں گا اب جتنے کا بھی پلاٹ بکے گا اس میں سے میں 25 پرسنٹ کا فائدہ اٹھاؤں گا اور نقصان ہوگا تو نقصان بھی 25 پرسنٹ میں اٹھاؤں گا دونوں نے یہی نیت کر لی ہے کاغذی کاروائی کچھ نہیں ہوئی ہے تاکہ وہ سودسے بچ سکیں اب اگر 10 لاکھ روپے کا پلاٹ بکتا ہے تو عمر 25 پرسنٹ کے حساب سے ایک لاکھ روپے کا مالک ہو جائے گا کیا یہ شرعی اعتبار سے جائز ہے یا کاغذی کاروائی ضروری ہے،جواب دے کر ممنون فرمائیں

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں درج کردہ تفصیل کے مطابق زید اور عمرنے اگر چہ باقاعدہ کاغذی کاروائی نہیں کی تھی لیکن اگر زید نے اپنے ملکیتی پلاٹ کی قیمت لگا کراس کے 25 فیصد حصے میں عمر کو دولاکھ روپے کے عوض شریک کرلیا تھا تو شرعاً یہ شرکت درست منعقد ہو چکی تھی ،اب مذکور پلاٹ زید اور عمر کے درمیان 75 اور 25 کے تناسب سے مشترک ہے، لہذ ا اب اگر باہمی رضا مندی سے پلاٹ فروخت ہو جا ئے ( خواہ کسی بھی قیمت پر ہو ) تو حاصل شدہ رقم میں سے پچھتر فیصد رقم کا زید ، پچیس فیصد رقم کا عمر حق دار ہو گا ۔

مأخَذُ الفَتوی

وكما فی الہندیۃ : وشركة عقد وهي أن يقول أحدهما ‌شاركتك في كذا ويقول الآخر قبلت، هكذا في كنز الدقائق ،الخ(ج: 2 الفصل الاول فی بیا ن انواع الشرکۃ ص : 301 ناشر : المطبعۃ الکبری الامیریہ)
وفی فتح القدیر : ولا تجوز الشركة إذا شرط لأحدهما ‌دراهم ‌مسماة ‌من ‌الربح)،الخ (ج: 6 فصل لاتنعقد الشرکۃ الا با الدرھم والدنانیر ص؛ 183 ناشر: شرکۃ مکتبۃ )
وفی درر الحکام : يكون ‌رأس ‌المال ‌في ‌شركة ‌الأموال مشتركا بين الشريكين متساويا أو متفاضلا. أما في صورة عقد الشركة بينهما على أن يكون رأس المال من أحدهما والعمل من الآخر فإذا اتفق أن يكون الربح بينهما مشتركا تكون مضاربة كما ستأتي في الباب المخصوص،الخ(ج:3 المال فی شرکۃ الاموال ص: 366 ناشر: دار الجیل )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94130کی تصدیق کریں
0     101
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات