احکام حج

رمی کے بعد دم شکر اور حلق سے پہلے طواف زیارت کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
94166
| تاریخ :
2026-04-14
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

رمی کے بعد دم شکر اور حلق سے پہلے طواف زیارت کرنے کا حکم

السلام علیکم
کیا رمی کے بعد دمِ شکر اور حلق سے پہلے طوافِ زیارت کرسکتے ہیں ؟حج کے واجبات کی ترتیب میں طواف زیارت نہیں ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ دسویں ذی الحجہ کو رمی، قربانی (دمِ شکر) اور حلق کے درمیان ترتیب کا لحاظ رکھنا واجب ہے، جبکہ طوافِ زیارت اس واجب ترتیب میں شامل نہیں، بلکہ رمی، قربانی اور حلق کے بعد اس کی ادائیگی سنت ہے۔ لہٰذا اگر کوئی حاجی رمی کے بعد دمِ شکر (قربانی) اور حلق سے پہلے طوافِ زیارت ادا کر لے تو اس کا طوافِ زیارت درست ہو جائے گا اور اس پر کوئی دم لازم نہیں ہوگا، البتہ سنت کے خلاف ہونے کی وجہ سے ایسا کرنا مکروہِ تنزیہی ہے۔ اس لیے سنت کے مطابق قربانی اور حلق کے بعد طوافِ زیارت ادا کرنا بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار مع رد المحتار:(قوله لوجوب الترتيب) أي ترتيب الثلاثة: الرمي، ثم الذبح، ثم الحلق على ترتيب حروف قولك رذح، أما الطواف فلا يجب ترتيبه على شيء منها. (كتاب الحج، باب القران، ج:3، ص:558، ط: دار الفكر)
وفیہ أیضاً: (قوله لكن لا شيء على من طاف) أي مفردا أو غيره (قوله قبل الرمي والحلق) أي وكذا قبل الذبح بالأولى لأن الرمي مقدم على الذبح، فإذا لم يجب ترتيب الطواف على الرمي لا يجب على الذبح... ولو طاف المفرد وغيره قبل الرمي والحلق لا شيء عليه وكذا لو طاف قبل الذبح كما علمت. (كتاب الحج، باب الجنايات في الحج، ج:3، ص:588، ط: دار الفكر)
وفی غنية الناسك: لو طاف قبل الرمي والحلق لا شيء عليه ويكره. (ص:280، ط: إدارة القرآن)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94166کی تصدیق کریں
0     5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات