السلام علیکم !مجھے قصر نماز کے حوالے سے پوچھنا تھا ،مجھے کافی کنفیوژن ہے 16 مئی کو انشاءاللہ صبح کے وقت ہم لوگ مدینہ پہنچیں گے اس حساب سے حج کے دنوں میں مجھے قصر نماز پڑھنی ہے یا قصر نماز کب سے پڑھنی ہے؟ میرا شارٹ حج پیکج ہے اور میری روانگی 15کی رات یعنی 16 کو ہے اور واپسی میری 10جون کو ہے ٹوٹل 25 دن کی رہائش ہوگی میری سعودی عرب میں، جس میں سے تین دن مدینے کے ہیں شروع میں، اور باقی دن مکہ میں رہائش ہے،
صورت مسؤلہ میں سائلہ چونکہ مدینہ منورہ میں صرف ابتدائی تین دن گزارے گی اس لئے وہاں قصر کرے گی ،البتہ مکہ مکرمہ میں چونکہ قیام کا دورانیہ پندرہ دن سے زیادہ ہے لہذا وہاں إتمام کرے ۔
کما فی ردالمحتار: (فيقصر إن نوى) الإقامة (في أقل منه) أي في نصف شهر (قوله في أقل منه) ظاهره ولو بساعة واحدة وهذا شروع في محترز ما تقدم،اھ(كتاب الصلاة،باب صلاۃ المسافر،ج: 2،ص: 125،مط: دار الفکر)
و فی الھدایة: ولا يزال على حكم السفر حتى ينوي الإقامة في بلدة أو قرية خمسة عشر يوما أو أكثر وإن نوى أقل من ذلك قصر،اھ(كتاب الصلاة،باب صلاة المسافر،ج: 1،ص: 80،مط: دار احیاء التراث)
و فی مختصر القدوری : ومن خرج مسافرا صلى وكعتين إذا فارق بيوت المصر ولا يزال على حكم السفر حتى ينوي الإقامة في بلد خمسة عشر يوما فصاعدا فيلزمه الإتمام وإن نوى الإقامة أقل من ذلك لم يتم،اھ(كتاب الصلاة،باب صلاة المسافر،ج: 1،ص: 38،مط: دارالکتب العلمیه)