احکام وراثت

والد کی وفات کے بعد والدہ کی ذاتی کمائی سے بنے مکان میں اولاد کا حصہ ہوگا؟

فتوی نمبر :
94474
| تاریخ :
2026-04-22
معاملات / ترکات / احکام وراثت

والد کی وفات کے بعد والدہ کی ذاتی کمائی سے بنے مکان میں اولاد کا حصہ ہوگا؟

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام درج ذیل مسئلہ سے متعلق کہ میرے شوہر کے انتقال کے بعد میں گھر میں کپڑوں پر "نگ" لگانے کا کام کرتی تھی، اس سے کچھ رقم میں نے فکس ڈپازٹ میں رکھ دیئے تھے، اور کچھ گھریلوں اخراجات نکالنے کے بعد اسی سے کچھ رقم میں محفوظ کرلیا کرتی تھی، میں نے اس سے ایک مکان بنایا اور اس سے مجھے اب کرایہ بھی آتا ہے، جس سے میرا گزر بسر ہے، اب میرا بڑا بیٹا یہ دعوی کررہا ہے، کہ اس کرایہ اور مکان میں میرا بھی حصہ ہے، حالانکہ اس مکان میں ساری لگی ہوئی رقم میری ذاتی کمائی سے تھی، تو کیا اس کا یہ مطالبہ کرنا درست ہے؟ جبکہ وہ اسی پر اصرار کرہا ہے ۔
نوٹ :مذکور مکان کی زمین بھی میں نے اپنے ذاتی پیسوں سے خریدی تھی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں درج کردہ بیان اگر واقعۃ درست اور مبنی پر حقیقت ہو، اسمیں کسی قسم کی کمی بیشی سے کام نہ لیا گیا ہو، اس طور پر کہ مذکور مکان سائلہ نے اپنی ذاتی کمائی سے بنایا ہو، اسمیں سائلہ کے بڑے بیٹے کی کوئی رقم شامل نہ ہو اور نہ ہی مذکور مکان سائلہ کے شوہر کا ترکہ ہو، تو ایسی صورت میں مذکور مکان شرعا سائلہ ہی کی ملکیت ہے، چنانچہ مذکور مکان سے کرایہ کی مد میں جو رقم وصول ہورہی ہے وہ بھی شرعا سائلہ کی ملکیت ہے، اسمیں سائلہ کے بیٹوں ، بیٹیوں یا کسی اور کا کوئی حق نہیں، لہذا سائلہ کے بڑے بیٹے پر لازم ہے کہ اپنے اس ناجائز مطالبے سے دستبردار ہوکر مؤاخذہ دنیوی و اخروی سے سبکدوشی حاصل کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی القرآن الکریم : للرجال نصیب ممااکتسبوا وللنساء نصیب ممااکتسبن ( سورۃ النساء، آیت نمبر: 32)
وفیہ ایضا : ولا تاکلوا اموالکم بینکم بالباطل ( سورۃ البقرۃ، آیت نمبر: 188)
وفی الفقہ علی المذااھب الاربعۃ: وقول صلى الله عليه وسلم (كل أحد ‌أحق ‌بماله من ولده ووالده، والناس أجمعين) (مبحث اثاث القوانین الشرعیہ، ج: 5، ص: 358، ط: دارالکتب العلمیہ بیروت)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شیراز نور غنی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94474کی تصدیق کریں
0     18
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =ایک بیوہ تین بیٹے دو بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات