احکام وراثت

بیوہ بہو کا سسر کی جائیداد سے حصہ مانگنا

فتوی نمبر :
94731
| تاریخ :
2026-04-29
معاملات / ترکات / احکام وراثت

بیوہ بہو کا سسر کی جائیداد سے حصہ مانگنا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے بڑے بھائی کا انتقال ہو چکا ہے، ان کے ورثاء میں بیوہ اور ایک بیٹا، ایک بیٹی حیات ہیں، جبکہ ہمارے والدین الحمدللہ حیات ہیں، بڑے بھائی کے انتقال کے بعد ہماری بھابھی یہ دعویٰ کر رہی ہیں کہ والد صاحب کی جائیداد سے جو حصہ بڑے بھائی کا ہے وہ مجھے دیا جائے، اور اس بات پر اصرار کر رہی ہیں، تو معلوم یہ کرنا ہے کہ والدین کی حیات میں ان کا مطالبہ کرنا کیسا ہے؟ اور کیا ان کا کوئی حصہ بنتا ہے یا نہیں؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں واضح فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

والدین کی زندگی میں ان کے جائیداد میں ان کی زندہ اولاد کا کوئی حق نہیں بنتا اور نہ ہی وہ اس میں حصہ داری کا مطالبہ کرنے کا حق رکھتے ہیں، تو ان کی زندگی میں انتقال کرنے والے بیٹے کی اولاد یا بیوہ کا تو بدرجۂ اولیٰ اس مطالبہ کا حق حاصل نہیں۔ لہٰذا سائل کے مرحوم بھائی کی بیوہ کا اپنے سسر کی جائیداد میں اپنے یا اولاد کے حصہ داری کا مطالبہ کرنا قطعاً غلط اور غیر شرعی ہے، اس لیے اسے اپنے اس ناجائز مطالبہ سے احتراز لازم ہے، تاہم سائل کے والد اگر اپنے یتیم پوتے پوتیوں یا بیوہ بہو سے احسان کا معاملہ کرتے ہوئے اپنی جائیداد میں سے انہیں اپنی مرضی سے کچھ حصہ بطورِ گفٹ دے دیں، تو ان کی طرف سے تبرع اور باعثِ اجر و ثواب ہوگا، ان کو ایسا ہی کرنا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في دررالحكام:لأن للإنسان أن ‌يتصرف في ملكه الخاص كما يشاء وليس لأحد أن يمنعه عن ذلك ما لم ينشأ عن تصرفه ضرر بين لغيره (انظر المادة 1192) (منافع الدقائق، والأشباه اھ(الباب الرابع في بيان المسائل التي تتعلق بمدة الإجارة،ج:١،ص:٥٩٩،ط:دار الجيل)
وفيه ايضاََ: كل ‌يتصرف ‌في ‌ملكه ‌المستقل كيفما شاء أي أنه يتصرف كما يريد باختياره أي لا يجوز منعه من التصرف من قبل أي أحد هذا إذا لم يكن في ذلك ضرر فاحش للغير.(الكتاب العاشر الشركات،الفصل الأول في بيان بعض القواعد المتعلقة بأملاك، ج: ٣، ص: ٢٠١، رقم المادة : ١١٩٢، مط: دار الجيل)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بھائی محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94731کی تصدیق کریں
0     24
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =ایک بیوہ تین بیٹے دو بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات