کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام "میرا گھر میرا آشیانہ اسکیم "کے تحت ایچ بی ایل بینک سے پانچ فیصد مارکپ پر دس سے پندرہ سال کیلئے حکومت ایک کروڑ تک قرض دے رہی ہے،کیا یہ جائز ہے یا سود پر قرض شمار ہوگا؟
صورتِ مسئولہ میں اگر ’’میرا گھر میرا آشیانہ اسکیم‘‘ کے تحت ایچ بی ایل بینک سے رقم بطورِ قرض حاصل کی جاتی ہو اور اس پر اصل رقم کے علاوہ پانچ فیصد سالانہ مارک اَپ ادا کرنا معاہدے میں مشروط ہو، تو شرعاً یہ سودی قرض کے زمرےمیں آتاہے اور اس کا لین دین جائز نہیں، جس سےبہرصورت اجتناب لازم ہے، البتہ اگر مذکور بینک کی کوئی اسلامی ونڈو ہو یا وہ غیرسودی بینک جن کے مالی معاملات مستند مفتیان کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کی زیر نگرانی طے پاتے ہیں،اورسائل کوبھی ان پراعتمادہو،اوروہ مذکوراسکیم سے استفادے کی سہولت شرکت وغیرہ کے شرعی اصولوں کی بنیادپرفراہم کررہے ہوں تو ان بینکوں سے اس اسکیم کے تحت گھر کی خریداری وغیرہ کا معاملہ کرنے کی گنجائش ہوگی ۔
قال الله تعالى: ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ إِلَّا أَنْ تَكُونَ تِجَارَةً عَنْ تَرَاضٍ مِنْكُمْ﴾ (النساء: 29)۔
قال للہ تعالیٰ: ﴿وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا﴾ (البقرة: 275)۔
و فی صحيح مسلم : عن جابر قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا ومؤكله، وكاتبه وشاهديه، وقال: هم سواء (باب لعن آكل الربا ومؤكله، ج 5، ص50، رقم : 1598، ط: دار الطباعة العامرة، تركيا)۔
وفی السنن الكبرى للبيهقي : عن فضالة بن عبيد صاحب النبى صلى الله عليه وسلم أنه قال: كل قرض جر منفعة فهو وجه من وجوه الربا. (باب: كل قرض جر منفعة فهو ربا ، ج 11، ص294، رقم : 11037، ط: مركز هجر للبحوث والدراسات العربية والإسلامية، القاهرة)۔
و فی الدر المختار : وفي الأشباه كل قرض جر نفعا حرام فكره للمرتهن سكنى المرهونة بإذن الراهن الخ (فصل في القرض، ج 5، ص166، ط: سعيد)۔
وفي رد المحتار : تحت (قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة وفي الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، فعلى قول الكرخي لا بأس به الخ (مطلب كل قرض جر نفعا حرام، ج 5، ص166، ط: سعيد)۔
وفيه أيضا : والحاصل : أنه إن علم أرباب الأموال وجب رده عليهم، وإلا فإن علم عين الحرام لا يحل له ويتصدق به بنية صاحبهالخ (مطلب فيمن ورث مالا حراما، ج 5، ص99، ط: سعيد)۔
قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ قرض 0