میں حکومتِ پاکستان کی “اپنا گھر اسکیم” کے تحت قرض حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ اس اسکیم کے تحت میں ایک کروڑ (1,00,00,000) روپے کا قرض لینا چاہتا ہوں تاکہ ایک پلاٹ خرید سکوں۔اس اسکیم کی شرائط کے مطابق پہلے 10 سال کے لئے تقریباً 5% مارک اپ لیا جائے گا ۔اگلے 10 سال کے لئے 12% سے 15% تک مارک اپ ہوگا اور مجموعی طور پر 20 سال میں مجھے تقریباً 1 کروڑ 87 لاکھ روپے واپس کرنے ہوں گے۔
میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح کا قرض، جس میں اصل رقم سے زائد رقم بطور مارک اپ ادا کی جائے، سود (ربا) کے زمرے میں آتا ہے؟اگر حکومت یا بینک اسے “اسلامی” یا “شریعہ کمپلائنٹ” قرار دیتے ہیں تو کیا یہ واقعی شریعت کے مطابق ہے؟اس صورت میں میرے لئے اس اسکیم سے فائدہ اٹھانا جائز ہوگا یا نہیں؟براہِ کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔
عام کنونشنل بینکوں سے ’’ اپنا گھر ہاؤسنگ اسکیم ‘‘کا قرضہ لینا توسود هونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے۔البتہ پاکستان میں موجود غیرسودی بینک جو اپنے مالی معاملات مستند علماءِ کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کی نگرانی میں سر انجام دیتے ہیں، اگر مذکورہ اسکیم کا طریقہ کار بھی ان غیر سودی بینکوں کےشریعہ بورڈ سے منظور شدہ ہو تو اس کے مطابق مذکورہ بینک سے اس اسکیم کے تحت گھر بنوانے کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
کما فی صحيح مسلم: عن جابر قال لعن رسول الله -صلى الله عليه وسلم آكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال هم سواء.(5/ 50)۔
قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ قرض 0