مسائل قربانی

حج کی قربانی کو نصاب کی قربانی قرار دے کر حدود حرم میں حج کی قربانی کروانا

فتوی نمبر :
95180
| تاریخ :
2026-05-10
عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

حج کی قربانی کو نصاب کی قربانی قرار دے کر حدود حرم میں حج کی قربانی کروانا

السلام عليكم ورحمۃ اللَّهَ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ حج تمتع اور قران والوں کی دمِ شکر کی قربانی چونکہ سرکاری مذبح خانوں میں ہوتی ہے اور آجکل سر منڈوانے سے پہلے ان کے ذبح ہونے کا یقینی معلوم ہونا مشکل ہے، لہذا اگر حاجی کسی طرح اپنے طور پر یا وکیل کے ذریعے حدودِ حرم میں حلق سے پہلے دوسری قربانی کریں اور اس سرکاری قربانی کو مقیم صاحب نصاب ہونے کی صورت میں عید کی قربانی قرار دیں یعنی اس میں عید کی قربانی کی نیت کریں، تو کیا یہ صحیح ہے اور اس سے عید کی قربانی ادا ہوجائے گی ؟حل فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔
نوٹ مسئلہ فوری نوعیت کا ہے

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر حجِ تمتع یا قرآن کرنے والا شخص حلق سے پہلے اپنے طور پر یا وکیل کے ذریعے حدودِ حرم میں الگ جانور ذبح کرکے دمِ شکر ادا کرلے، تو اس کا واجب دم ادا ہوجائے گا، اور اس کے بعد سرکاری مذبح خانہ میں ہونے والی قربانی چونکہ اب دمِ شکر کے لیے ضروری نہیں رہی، لہٰذا اگر قربانی کرنے والا ایامِ نحر میں مقیم اور صاحبِ نصاب ہو تو وہ اس سرکاری قربانی کو اپنی عید کی قربانی قرار دے سکتا ہے، بشرطیکہ قربانی ایامِ نحر ہی میں واقع ہو۔ اس صورت میں سرکاری قربانی اُضحیہ کے طور پر معتبر ہوگی اور اس سے عید کی قربانی ادا ہوجائے گی؛ کیونکہ دمِ شکر پہلے مستقل قربانی کے ذریعے ادا ہوچکا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی بدائع الصنائع: ووجہہ أن نیۃ التعیین قارنت الفعل وہو الشراء فأوجبت تعیین المشتری للأضحیۃ إلا أن تعیینہ للأضحیۃ لا یمنع جواز التضحیۃ بغیرہا۔ (۴/۲۰۲)
وفی التاتارخانیۃ: إذا اشتریٰ شاۃ ینوی بہا الأضحیۃ ففی ہذا الوجہ فی ظاہر الروایۃ لاتصیر أضحیۃ مالم یوجبہا بلسانہ۔ (۱۷/۴۱۲)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95180کی تصدیق کریں
0     232
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے بکرے کو تین حصوں پر تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 1
  • تیرہ ذی الحجہ کو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تول کر خریدنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • کیا ایک تولہ سونے پر زکوۃ ہے؟ قربانی کے دن گوشت دیر سے آنے پر کیا کرے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • جانور کی گردن پر سوجن ہو تو اس جانور کی قربانی کا کیا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • گھرکی سربراہ کی قربانی صاحب نصاب اولاد کی طرف سے کافی ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • مالک متعین کئے بغیر قربانی کا جانور بغیر ذبح کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • جس بکرے کے دو میں سے ایک دانت ٹؤٹا ہو تو اسکی قربانی ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • شیعہ کو قربانی میں شریک کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • حجاج کرام کے لئے عید الاضحٰی کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور بیمار ہونےکے بعد دوسرا خریدنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 4
  • بڑے جانورمیں زندہ اور فوت شدہ لوگوں کی طرف سے قربانی کاحصہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • قربانی اپنے گھر میں کرنے میں زیادہ ثواب ہے یا کسی مدرسے میں

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • کھسرا (خنثی) جانورکی قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • تکافل پالیسی میں جمع کردہ رقم پر وجوب قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی کا جانور گم ہونے پر دوسرا خرید لیا تو کیا دونوں کی قربانی لازم ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • ڈیم کی تعمیر میں قربانی کی کھال دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • گھر کے سربراہ پر قربانی کے وجوب کا مسئلہ

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • بیرون ممالک میں مقیم افراد کا پاکستان میں قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 2
  • قربانی کے حصوں میں چار لوگ یا جفت عدد میں بھی حصہ دار ہوسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • غیر صاحب نصاب والد کی طرف سے قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • چندافراد کا ملکرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
Related Topics متعلقه موضوعات