قرض

وزیر اعظم ہاؤسنگ اسکیم کے تحت قرض لینے کا حکم

فتوی نمبر :
95350
| تاریخ :
2026-05-15
معاملات / مالی معاوضات / قرض

وزیر اعظم ہاؤسنگ اسکیم کے تحت قرض لینے کا حکم

"اپنا گھر پروگرام " میں گھرلینا
السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ!
مذکورہ بالا گھر لینا ازروئے شریعت کیسا ہے ؟
تفصیل سے جواب دیں۔
جزاکم اللہ خیرا
نیچے لنک پر مزید تفصیل اور معلومات دیکھیں

https://mohw.gov.pk/SliderDetail/MzNlZDgwMzQtYzA2Ny00NDg2LTkxNmQtYjc4ZGI4YWRkZDk3

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکورہ حکومتی اسکیم اپنا گھر پروگرام حاصل کرنے کا شرعی حکم یہ ہے کہ اس کی تمویل اگر کسی سودی مالیاتی ادارے کے ذریعہ حاصل کی جائے تو چونکہ سودی مالیاتی ادارے یہ تمویل سودی قرضہ دے کر فراہم کرتے ہیں ، اور سودی قرض کا معاملہ شرعاً نا جائز و حرام اور گناہ کبیرہ ہے،لہذا سودی اداروں سے مذکور سہولت لینے سے بہر صورت احتراز لازم ہے،البتہ اگر یہ اسکیم کسی غیر سودی مالیاتی ادارے سے حاصل کی جائے ، جبکہ وہ مالیاتی ادارہ مستند اور قابلِ اعتماد علماء کرام کی زیر نگرانی شرعی اور جائز طریقہ ہائے تمویل (شرکت متناقصہ وغیرہ )کو اختیار کر کے یہ سہولت فراہم کر رہا ہو ، تو ایسے غیر سودی مالیاتی ادارے کے ذریعہ مذکورہ حکومتی اسکیم کی سہولت حاصل کی جاسکتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال الله تعالى: ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ إِلَّا أَنْ تَكُونَ تِجَارَةً عَنْ تَرَاضٍ مِنْكُمْ﴾ (النساء: 29)۔
قال للہ تعالیٰ: ﴿وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا﴾ (البقرة: 275)۔
و فی صحيح مسلم : عن جابر قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا ومؤكله، وكاتبه وشاهديه، وقال: هم سواء (‌‌باب لعن آكل الربا ومؤكله، ج 5، ص50، رقم : 1598، ط: دار الطباعة العامرة، تركيا)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالصمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95350کی تصدیق کریں
0     37
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات