قرض

بیوی کو پہننے کیلئے دئیے ہوئے سونے کی ملکیت کا حکم

فتوی نمبر :
95866
| تاریخ :
2026-05-31
معاملات / مالی معاوضات / قرض

بیوی کو پہننے کیلئے دئیے ہوئے سونے کی ملکیت کا حکم

محترم جناب مفتی صاحب!شرعی رہنمائی کی درخواست ہے،میری مطلقہ بیوی گھر سے نکلتے وقت گھر میں موجود سونا چوری کر کے لے گئی، یہاں لفظ چوری اس لیے کہا کیوں کہ جب سونا اور دیگر ضروری دستاویزات مانگی گئی تو کہا سونا اس نے اپنے بھائی کے گھر رکھوایا ہے. جو کہ جھوٹا بیان تھا،یہاں میں بحیثیت شوہر یہ بات واضح کروں کہ سونا کبھی بھی تحفہ کی نیت سے نہیں دیا گیا تھا، بلکہ صرف استعمال کرنے کے لیے دیا گیا تھا اور بوقت ضرورت گھر میں کام آئے مالی حالات کے اعتبار سے، براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں کہ سونا کس کی ملکیت ہے،کیونکہ مجھے سونا واپس درکار ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ شادی کے موقع پر خاوند کی طرف سے جوسونا پہنایا جاتا ہے،اس کےمتعلق اگر بطورِ ملک دینے کی صراحت کی جائے تو بیوی اس زیور کی مالک بن جاتی ہے، لیکن اگر خاونداس وقت عاریۃً (یعنی صرف استعمال کے لیے لڑکی کو زیور) دینے کی صراحت کر دے، تو پھر وہ زیور بیوی کی ملکیت نہیں بنتا، بلکہ خاوند کی ملکیت ہی شمار ہوتاہے، تاہم اگر کسی قسم کی کوئی صراحت نہ کی جائےتو ایسی صورت میں بیوی کا اس سونےکا مالک بننے یا نہ بننے میں خاندانی عرف اور رواج کا اعتبار ہو گا، چنانچہ اگر خاندانی عرف اور رواج میں شادی کے موقع پر عورت کو دیاجانےوالاسونا وغیرہ با قاعد ہ مالکانہ طور پر دیا جاتاہو تو عورت اس کی مالک سمجھی جائے گی، لیکن اگر خاندانی عرف میں یہ چیزیں فقط استعمال کیلئے دی جاتی ہوں تو عورت ان چیزوں کی مالک نہ ہو گی(ازتبویب:65994)
چنانچہ مندرجہ بالا تفصیل کے مطابق اگرسائل نے واقعۃً سونا بیوی کوملکیتاًنہ دیاہو؛بلکہ عاریتاًمحض پہننے کے لیے دیاہوتومذکورسوناسائل کی ملکیت ہے ، لہذا شوہرکےمطالبہ پر مذکور سونا اس کے حوالے کرناضروری ہے ،اگربیوی واپسی سے انکارکردے توسائل کواس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کاحق حاصل ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: (قوله: وكذا زفاف البنت) أي على هذا التفصيل بأن كان من أقرباء الزوج أو المرأة أو قال المهدي.أهديت للزوج أو المرأة كما في التتارخانية.وفي الفتاوى الخيرية سئل فيما يرسله الشخص إلى غيره في الأعراس ونحوها هل يكون حكمه حكم القرض فيلزمه الوفاء به أم لا؟ أجاب: إن كان العرف بأنهم يدفعونه على وجه البدل يلزم الوفاء به مثليا فبمثله، وإن قيميا فبقيمته وإن كان العرف خلاف ذلك بأن كانوا يدفعونه على وجه الهبة، ولا ينظرون في ذلك إلى إعطاء البدل فحكمه حكم الهبة في سائر أحكامه فلا رجوع فيه بعد الهلاك أو الاستهلاك، والأصل فيه أن المعروف عرفا كالمشروط شرطا اهـ(کتاب الھبۃ،ج: ٥،ص: ٦٩٦، ط: سعید)
وفيه ايضاً: قال في النهر: وأقول وينبغي أن لا يقبل قوله أيضا في الثياب المحمولة مع السكر ونحوه للعرف. اهـ. قلت: ومن ذلك ما يبعثه إليها قبل ‌الزفاف في الأعياد والمواسم من نحو ثياب وحلي، وكذا ما يعطيها من ذلك أو من دراهم أو دنانير صبيحة ليلة العرس ويسمى في العرف صبحة، فإن كل ذلك تعورف في زماننا كونه هدية لا من المهر ولا سيما المسمى صبحة، فإن الزوجة تعوضه عنها ثيابها ونحوها صبيحة العرس أيضا(مطلب فيما يرسله إلى الزوجة،ج: ٣،ص: ١٥٣، ط: سعيد)
وفيہ ایضاََ: ‌والمعتمد ‌البناء ‌على ‌العرف ‌كما ‌علمت(مطلب أنفق على معتدة الغير، ج: ٣ ،ص: ١٥٧،ط:سعيد)
وفي الهنديه:وإذا بعث الزوج إلى أهل زوجته أشياء عند ‌زفافها منها ديباج فلما زفت إليه أراد أن يسترد من المرأة الديباج ليس له ذلك إذا بعث إليها على جهة التمليك، كذا في الفصول العمادية.( الفصل السادس عشر في جهاز البنت،ج:١،ص:٣٢٧، ط: ماجديه)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بھائی محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95866کی تصدیق کریں
0     81
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 2
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام کے تحت قرضہ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات