احکام حج

حج کس پر فرض ہوتا ہے؟

فتوی نمبر :
95949
| تاریخ :
2026-06-02
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

حج کس پر فرض ہوتا ہے؟

السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
میرے والد 16 ایکڑ زمین کے مالک ہیں جبکہ میں 8 ایکڑ او ر میرا بھائی 8ایکڑ کے مالک تو ہیں لیکن ہماری زمین ہم نہیں بلکہ ہمارے والد سنبھالتے ہیں ہم میں سے کس پر حج فرض ہے اور کس پر نہیں ؟ والسّلام

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے یہ وضاحت نہیں کی کہ وہ اور اس کا بھائی ہر ایک آٹھ ایکڑزمین کے مالک کس طرح اور کس حیثیت سے ہیں ؟آیا ان کے پاس وہی زمین ہے جو در حقیقت ان کے والد کی سولہ ایکڑ زمین ہے یا کوئی اور زمین ؟اگر اس کی وضاحت ہوتی تو اس کے مطابق جواب بھی دیا جاتا تاہم اگر سائل اسی زمین کی بات کررہا ہو جو ان کی والد کی ہے اور انہوں نے کا غذات میں یا زبانی سائل اور اس کے بھائی کو ہبہ کردیا ہو لیکن اختیارات اپنے پاس رکھے ہو ں یا سائل اور اس کے بھائی نے وارث ہونے کی بناء پر سمجھ لیا ہو کہ آدھی زمین میری اور آدھی میرے بھائی کی تو ایسی صورت میں نہ تو شرعا ہبہ تام ہو کر درست ہوا ہے کہ سائل اور اس کا بھائی مالک بن جاتے اور نہ ہی محض وارث ہونے کی بناء پروہ فی الوقت زمین کے مالک بنے ہیں،چنانچہ ایسی صورت میں سائل اور اس کے بھائی دونوں میں سے کسی کے ذمہ مذکورہ زمین کی بناء حج فرض نہیں ہوگا۔جبکہ سائل کے والد کی ملکیت میں موجود زمین میں سے اگر اس قدر زمین ضرورت سے زائد موجود ہو کہ جسے فروخت کر کے حج کے اخراجات پورے کئے جاسکے تو ایسی صورت میں سائل کے والد کے ذمہ حج فرض ہوگا ورنہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فى الهندية:وتفسير ملك الزاد والراحلة أن يكون له مال فاضل عن حاجته، وهو ما سوى مسكنه ولبسه وخدمه، وأثاث بيته قدر ما يبلغه إلى مكة ذاهبا وجائيا راكبا لا ماشيا وسوى ما يقضي به ديونه ويمسك لنفقة عياله، ومرمة مسكنه ونحوه إلى وقت انصرافه كذا في محيط السرخسي ويعتبر في نفقته ونفقة عياله الوسط من غير تبذير، ولا تقتير كذا في التبيين .(كتاب المناسك:ج:1،ص:217،مط:ایچ ایم سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عاشق یونس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95949کی تصدیق کریں
0     27
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات