ذکر دعاء اور درود

دعاء میں حمد و درود سے پہلے بسم اللہ پڑھنے کو بدعت کہنا

فتوی نمبر :
96143
| تاریخ :
2026-06-07
عبادات / عملیات و اذکار / ذکر دعاء اور درود

دعاء میں حمد و درود سے پہلے بسم اللہ پڑھنے کو بدعت کہنا

سوال:مفتیانِ کرام، اس مسئلے میں شرعی رہنمائی فرمائیں کہ میں جب بھی (فرض نماز کے بعد یا عام اوقات میں) دعا مانگتا ہوں، تو میری ترتیب یہ ہوتی ہے:۱۔ سب سے پہلے برکت کی نیت سے دل میں یا زبان سے "بسم اللہ الرحمن الرحیم" پڑھتا ہوں۔۲۔ اس کے فوراً بعد بلند آواز یا آہستہ "الحمد للہ رب العالمین" (اللہ کی حمد و ثنا) پڑھتا ہوں۔۳۔ اور پھر "والصلوۃ والسلام علی رسولہ الکریم" (درود شریف) پڑھ کر اپنی دعا کا آغاز کرتا ہوں۔کچھ حضرات کا اشکال ہے کہ جہاں حضور ﷺ نے "الحمد للہ" سے آغاز کیا، وہاں "بسم اللہ" کیوں پڑھی جائے؟براہِ کرم قرآن و حدیث اور فقہِ حنفی کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں کہ کیا میری اس ترتیب (تسمیہ + حمد + درود) میں کوئی شرعی قباحت یا بدعت کا پہلو ہے؟ یا میرا یہ طریقہ کار شرعاً بالکل درست اور مستحسن ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

دعا کے آداب میں اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا اور نبی کریم ﷺ پر درود شریف پڑھنا احادیثِ مبارکہ سے ثابت اور مستحب ہے۔ چنانچہ بہتر طریقہ یہ ہے کہ دعا سے پہلے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کی جائے، پھر درود شریف پڑھا جائے اور اس کے بعد دعا مانگی جائے۔البتہ دعا سے پہلے برکت کی نیت سے "بسم اللہ الرحمن الرحیم" پڑھ لینے میں بھی شرعاً کوئی حرج نہیں، کیونکہ تسمیہ ذکرِ الٰہی ہے اور بہت سے جائز امور کے آغاز میں باعثِ برکت ہے۔ لہٰذا سائل کا تسمیہ، پھر حمد، پھر درود شریف پڑھ کر دعا کرنا فی نفسہٖ جائز ہے اور اسے بدعت نہیں کہا جائے گا ،تاہم چونکہ دعا کے آغاز میں خاص طور پر تسمیہ پڑھنے کا التزام نبی کریم ﷺ سے منقول نہیں، اس ليےمذكور تریب کا التزام كرنے اوراسے دعا کا مسنون اور لازم حصہ سمجھنے سے اجتناب کرتےہوئےکبھی کبھاراسے ترک کرناچاہیے،تاکہ التزام کی کیفیت باقی نہ رہے۔۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي «سنن الترمذي» : عن فضالة بن عبيد، قال: بينا رسول الله صلى الله عليه وسلم قاعد إذ دخل رجل فصلى فقال: اللهم اغفر لي وارحمني، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «عجلت أيها المصلي، إذا صليت فقعدت فاحمد الله بما هو أهله، وصل علي ثم ادعه». قال: ثم صلى رجل آخر بعد ذلك فحمد الله وصلى على النبي صلى الله عليه وسلم فقال له النبي صلى الله عليه وسلم: «أيها المصلي ادع تجب». هذا حديث حسن(5/ 516)
وفيه أيضا : عن عبد الله، قال: كنت أصلي والنبي صلى الله عليه وسلم، وأبو بكر، وعمر معه، فلما جلست بدأت بالثناء على الله، ثم الصلاة على النبي صلى الله عليه وسلم، ثم دعوت لنفسي، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: «سل تعطه، سل تعطه(2/ 488)
وفي «المفاتيح في شرح المصابيح» : قوله: "عجلت أيها المصلي"؛ أي: تركت الترتيب في الدعاء؛ لأنه ينبغي أن يذكر الله تعالى أولا ليحصل رضاه، ويؤدي حق نعمته عليه بتوفيقه إياه للصلاة وغيرها، ثم يصلي على النبي عليه السلام؛ لأنه هو الذي هداه إلى الصراط المستقيم، وهو الوسيلة بينه وبين الله تعالى، فإذا أدى شكر الله وشكر رسوله فقد أدى حق الخدمة فقد استحق أن يقبل قوله، ويستجاب دعاؤه.(2/ 166)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96143کی تصدیق کریں
0     5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے وسیلہ سے دعا مانگنا جائز ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”شش قفل، ہفت ہیکل ، دعائے گنج العرش ، دعائے قضا“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 2
  • فیمیلی پلاننگ کرتے ہوئے مانع حمل ذرائع استعمال کررہے ہوں تب بھی دعا پڑھیں گے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • بطورِ تعلیم جہراً اجتماعی ذکر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • ”أستغفر الله وأتوب إلیہ“ کی تسبیح کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • ”ألصَّلوٰة والسَّلامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ الله“پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا نبی کریم۔ صلی اللہ علیہ وسلم۔ اپنی قبر مبارک میں زندہ ہیں؟روضۂ مبارک کے سامنے کھڑے ہو کر درود پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • جماعت کی شکل میں ذکرِ جہری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا کھڑے ہو کر دعا مانگنا مکروہ ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 1
  • نماز کے علاوہ حالتِ سجدہ میں دعا مانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درود کے بجائے AS لکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • درودِ تاج کی اہمیت اور تاریخ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • دعاء میں ہاتھ کس طرح اٹھائیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • نماز کے بعد دعاء جائے نماز پر ہی مانگنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ذکر دعاء اور درود 0
  • سوا لاکھ مرتبہ یا ان گنت آیت کریمہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • دعا مانگنے کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • حضورﷺ درود وسلام براہِ راست سننے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • جمعرات کے دن چالیس مرتبہ اجتماعی درود کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • تسبیح فاطمی صرف دائیں ہاتھ پر پڑھنی ہے یا بائیں ہاتھ پر بھی پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   انگلش   ذکر دعاء اور درود 1
  • اذان کے بعد کی دعا بآواز بلند پڑھنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • برص کی بیماری سے نجات کیلئے پڑھنے کی دعاء

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 1
  • کلمہ طیبہ کے ساتھ ’’صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ کا اضافہ کرنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • روضہ مبارک کو بوسہ دینا اور پاس کھڑے ہوکر درود پڑہنا

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • کیا ہاتھ اُٹھا کر دعا کرنا ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
  • پریشانی اور بدخوابی کا علاج

    یونیکوڈ   ذکر دعاء اور درود 0
Related Topics متعلقه موضوعات