نماز قصر

دوران سفر نماز میں قصر کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
96301
| تاریخ :
2026-06-11
عبادات / نماز / نماز قصر

دوران سفر نماز میں قصر کرنے کا حکم

السلام علیکم، جناب عالی! میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ میں برطانیہ جا رہا ہوں،وہاں میرا قیام دس دن لندن میں، پھر 5 دن مانچسٹر میں ،اور پھر دس دن لندن میں ھوں گا، میں ان دنوں میں نماز قصر پڑھ سکتا ہوں؟جزاک اللہ خیر ا!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ فقہِ حنفی کے جو شخص مسافتِ شرعی (تقریبا سوا ستترکلومیٹر یا اس سے زیادہ) سفر کرنے کے ارادے سے اپنے شہر یا گاؤں کی حدود سے باہر نکل جائے، وہ شرعاً مسافر شمار ہوتا ہے،اورمسافر پر ظہر، عصر اور عشاء کی چار رکعت فرض نمازوں میں قصر واجب ہوتی ہے، جبکہ فجر کی دو رکعت اور مغرب کی تین رکعت حسبِ معمول ادا کی جائیں گی۔
البتہ اگر مسافر کسی شہر یا مقام پر پہنچ کر پندرہ دن یا اس سے زیادہ مسلسل قیام کی نیت کر لے تو وہ مقیم شمار ہوگا، اور اس پر نماز پوری پڑھنا لازم ہوگا،جبکہ اس کے برعکس اگر اس کی نیت پندرہ دن سے کم قیام کی ہو تو وہ شرعاً مسافر ہی رہے گا ،اور قصر کرنا اس کے ذمہ لازم ہو گا۔
لہٰذا صورتِ مسئولہ میں سائل کا قیام چونکہ لندن میں دس دن، مانچسٹر میں پانچ دن ،اور دوبارہ لندن میں دس دن کا ہے،اوران مقامات میں سے کسی بھی مقام پر مسلسل پندرہ دن یا اس سے زیادہ اقامت کی نیت نہیں ، لہذاسائل ان مقامات پر شرعاً مسافر شمار ہوگا،چنانچہ اپنی انفرادی نمازوں میں قصر ہی کرے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي البحر الرائق:(قوله من جاوز بيوت مصره مريدا سيرا وسطا ثلاثة أيام في بر أو بحر أو جبل قصر الفرض الرباعي) بيان للموضع الذي يبتدأ فيه القصر ولشرط القصر ومدته وحكمه اھ (138/2)۔
وفي البدائع:وأما بيان ما يصير المسافر به مقيما: فالمسافر يصير مقيما بوجود الإقامة، والإقامة تثبت بأربعة أشياء: أحدها: صريح نية الإقامة وهو أن ينوي الإقامة خمسة عشر يوما في مكان واحد صالح للإقامة فلا بد من أربعة أشياء: نية الإقامة ونية مدة الإقامة، واتحاد المكان، وصلاحيته للإقامةاھ (1 / ۹۷) ۔
وفی الدر المختار:(من خرج من عمارة موضع إقامته) من جانب خروجه وإن لم يجاوز من الجانب الآخر. وفي الخانية: إن كان بين الفناء والمصر أقل من غلوة وليس بينهما مزرعة يشترط مجاوزته وإلا فلا (قاصدا) ولو كافرا، ومن طاف الدنيا بلا قصد لم يقصر (مسيرة ثلاثة أيام ولياليها) من أقصر أيام السنة ولا يشترط سفر كل يوم إلى الليل بل إلى الزوال ولا اعتبار بالفراسخ على المذهب (بالسير الوسط مع الاستراحات المعتادة) حتى لو أسرع فوصل في يومين قصر؛ ولو لموضع طريقان أحدهما مدة السفر والآخر أقل قصر في الأول لا الثاني. اھ (2/122/123)۔
وفی الہندیۃ: ولا يزال على حكم السفر حتى ينوي الإقامة في بلدة أو قرية خمسة عشر يوما أو أكثر، كذا في الهداية (1/ 139، ماجدیۃ)۔
وفیھا ایضاً: وإن صلى المسافر بالمقيمين ركعتين سلم وأتم المقيمون صلاتهم، كذا في الهداية وصاروا منفردين كالمسبوق إلا أنهم لا يقرءون في الأصح، هكذا في التبيين، ويستحب للإمام أن يقول: أتموا صلاتكم فإنا قوم سفر، كذا في الهدايةاھ(1/142)۔
وفی الھندیۃ: ولا بد للمسافر من قصد مسافة مقدرة بثلاثة أيام حتى يترخص برخصة المسافرين وإلا لا يترخص أبدا الخ(ج 1 ص 139 ماجدیۃ)۔
وفیھا ایضا: ولا يصير مسافرا بالنية حتى يخرج ويصير مقيما بمجرد النية الخ (ج 1 ص 139)۔
وفی الدر المختار:ولو لموضع طریقان لاحدھما مدۃ السفر والاخر اقل قصر فی الاول لا فی الثانی الخ (ج 2 ص 133 ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96301کی تصدیق کریں
0     37
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وطن اقامت میں نماز کے حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • دوران سفر قصر پڑہتے وقت سنتوں کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • بحری جہاز پر ملازمت کے دوران نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • راستے میں نماز کیسے ادا کریں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • پاکستان ریلوے کا گارڈ مسافر ہے ؟ قصر کرے گا یا پوری نماز پڑھے گا ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • مسافر کا مقیم امام کی اقتداء میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • عورت اپنے میکے اور آدمی اپنے سسرال میں مسافر ہیں یا مقیم؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر ہفتہ واری قیام کی صورت قصرکریں یا اتمام؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 2
  • ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنے والا ڈرائیورنماز قصر کریگا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • نوے کلومیٹر دور آفس روزانہ جانا ہوتو نماز قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • مسافت اگر زیادہ ہو تو دوران ملازمت قصر نمازادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • ام ہانی نام کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 3
  • یمنیٰ اور فاطمہ نام کا مطلب

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات

    یونیکوڈ   نماز قصر 4
  • حالت سفر میں نماز باجماعت اور قصر کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 2
  • کیاوطنِ اقامت کےلۓ پندرہ دن کا مکمل قیام ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • پرانے گھر میں نماز قصر کریں گے یا نہیں

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کراچی سے حب چوکی جانے کی صورت میں نماز قصر پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیا تبلیغی حضرات دورانِ سفر مقیم نہیں بنتے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سولہ دن سے مکہ میں مقیم ہونے کی صورت میں منیٰ اور عرفات میں اتمام کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 1
  • دورانِ سفر سنن ونوافل کا حکم- سفرِ شرعی کے دوران ،فرائض میں قصداً اتمام کرنا

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • نماز قصر کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
Related Topics متعلقه موضوعات