السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
حضرت! میرا سوال یہ ہے کہ حکومت کی جانب سے گھر، پلاٹ یا فلیٹ کی خریداری کے لیے جو بینک قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں، مثلاً حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ’’میرا گھر، میرا آشیانہ‘‘ وغیرہ اسکیمیں، کیا ان اسکیموں کے تحت قرض حاصل کرنا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟ کیا ہم یہ قرض لے سکتے ہیں؟
حکومت کی مذکورہ اسکیم کے تحت اگر روایتی سودی بینک سے گھر، پلاٹ یا فلیٹ کی خریداری کے لیے قرض حاصل کیا جائے اور اس پر اصل رقم سے زائد رقم بطورِ سود ادا کرنا لازم ہو تو ایسا قرض لینا شرعاً ناجائز و حرام ہے۔ البتہ اگر مستند مفتیانِ کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کی نگرانی میں کام کرنے والا کوئی اسلامی بینک مذکورہ اسکیم کے تحت شرکتِ متناقصہ یا کسی دوسرے جائز شرعی طریقۂ تمویل کے ذریعے سہولت فراہم کرے اور اس میں تمام شرعی اصولوں کی رعایت رکھی جائے تو ایسی صورت میں غیر سودی بینک کے توسط سے مذکورہ اسکیم سے استفادہ کرنے کی شرعاً گنجائش ہے۔
کما فی التنزیل العزیز: ﴿يا أيها الذين آمنوا اتقوا الله وذروا ما بقي من الربوا إن كنتم مؤمنين فإن لم تفعلوا فأذنوا بحرب من الله ورسوله وإن تبتم فلكم رؤوس أموالكم لا تظلمون ولا تظلمون﴾ (البقرة: 278-279)
وفی صحيح مسلم: لعن رسول الله ﷺ آكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه، وقال: هم سواء. (كتاب المساقاة، باب لعن آكل الربا ومؤكله، 5/50)
وفي الدر المختار: وفي الأشباه: كل قرض جر نفعا حرام. (فصل في القرض، 5/166)
وفي المعايير الشرعية: المشاركة المتناقصة عبارة عن شركة يتعهد فيها أحد الشركاء بشراء حصة الآخر تدريجيا إلى أن يتملك المشتري المشروع بكامله، ولا بد أن تكون شركة غير مشترط فيها البيع والشراء، وإنما يتعهد الشريك بذلك بوعد منفصل عن الشركة، وكذلك يقع البيع والشراء بعقد منفصل عن الشركة، ولا يجوز أن يشترط أحد العقدين في الآخر. (رقم: 12، ج 1، ص 345، المكتبة الحقانية)
قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ قرض 0