کیا سونے کے بدلے سونا قرض لے سکتے ہیں ؟ اور اگر لے سکتے ہیں تو کیا اُس کے لیے وقت مقرر کرنا ضروری ہو گا کہ فلاں مہینے کی فلاں تاریخ کو واپس کرونگا ،یا اتنا کہنا کافی ہوگا کہ میرے پاس جب ہوا تو دے دوں گا ،اور اگر یہ یاد نہ ہو کہ کتنا گرام لیا تھا تو کیا 1/2 گرام اپنی خوشی سے زیادہ دے سکتے ہیں؟برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔
واضح ہو کہ سونے کا لین دین بطور قرض شرعاً جائز ہے،چنانچہ جتنی مقداراورجس معیارکاسوناقرض لیاہو، اتنی ہی مقدار اور اسی معیار کا سونا واپس کرنا لازم ہوگا۔
تاہم اگر مقدار یاد نہ ہو تو غالب گمان کے مطابق ادائیگی کی جاسکتی ہے، اور احتیاطاً آدھا گرام زیادہ اپنی خوشی سے دینا بھی جائز ہے، بشرطیکہ زیادہ دینے کی کوئی شرط پہلے سے طے نہ ہو، جہاں تک قرض کی تاجیل (ادائیگی کا وقت مقرر کرنے) کا تعلق ہے، تو چونکہ شرعاً اس کا اعتبار نہیں ، بلکہ مالک کو ہر وقت اپنا قرض وصول کرنے کا مکمل اختیار حاصل رہتا ہے، تاہم اگر باہمی رضامندی سے کوئی وقت طے کر لیا جائے، تو ایسی صورت میں مالک کو اس وقت سےپہلے اخلاقا نہیں مانگنا چاہیے، بلکہ مقروض کی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے وقت مقررہ کا انتظار کرنا چاہیے،یہ اس کے حق میں ان شاء اللہ اجر و ثواب کا باعث ہوگا۔
کما فی الدر المختار: وكذا كل ما يكال ويوزن لما مر أنه مضمون بمثله فلا عبرة بغلائه ورخصه ذكره في المبسوط من غير خلاف الخ(162/5، باب المرابحة والتولية، فصل في القرض،ط: دار الفكر-بيروت)۔
و فی رد المحتار: تحت (قوله وخرج عليه سعدي أفندي) (الی قولہ) فإذا استقرض مائة دينار من نوع فلا بد أن يوفي بدلها مائة من نوعها الموافق لها في الوزن أو يوفي بدلها وزنا لا عددا، وأما بدون ذلك فهو ربا الخ(177/5 كتاب البيوع، [باب الربا]، [مطلب في استقراض الدراهم عددا]، ط: سعید)۔
قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ قرض 0