السلام علیکم !گورنمنٹ سکیم لون ہاؤسنگ فنانس لینا کیسا ہے؟
سائل نے سوال میں مذکور اسکیم کا طریقہ کار جس بینک کے ذریعہ یہ معاملہ کیا جارہا ہے اس کی تفصیلات بیان نہیں کی تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا ۔تاہم اگر اس سے مراد وزیر اعظم اپنا گھر اپنا اشیانہ اسکیم مراد ہو تو اس کا شرعی حکم یہ ہے کہ اس کی تمویل اگر کسی سودی مالیاتی ادارے کے ذریعہ حاصل کی جائے تو چونکہ سودی مالیاتی ادارے یہ تمویل سودی قرضہ دے کر فراہم کرتے ہیں ، اور سودی قرض کا معاملہ شرعاً نا جائز و حرام اور گناہ کبیرہ ہے، اس لئے سودی اداروں سے مذکور سہولت لینے سے بہر صورت احتراز لازم ہے،البتہ اگر یہ اسکیم کسی غیر سودی مالیاتی ادارے سے حاصل کی جائے ، جبکہ وہ مالیاتی ادارہ مستند اور قابلِ اعتماد علماء کرام کی زیر نگرانی شرعی اور جائز طریقہ ہائے تمویل (شرکت متناقصہ وغیرہ )کو اختیار کر کے یہ سہولت فراہم کر رہا ہو اور سائل کو ان کے شریعہ بورڈ کے ممبران پر تسلی اور اعتماد بھی ہو تو ایسے غیر سودی مالیاتی ادارے کے ذریعہ مذکورہ حکومتی اسکیم کی سہولت حاصل کی جاسکتی ہے۔
قال الله تعالى: ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ إِلَّا أَنْ تَكُونَ تِجَارَةً عَنْ تَرَاضٍ مِنْكُمْ﴾ (النساء: 29)۔
قال للہ تعالیٰ: ﴿وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا﴾ (البقرة: 275)۔
و فی صحيح مسلم : عن جابر قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا ومؤكله، وكاتبه وشاهديه، وقال: هم سواء (باب لعن آكل الربا ومؤكله، ج 5، ص50، رقم : 1598، ط: دار الطباعة العامرة، تركيا)
قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ قرض 0