قرض

پاکستانی روپے قرض میں دے کر لوٹاتے وقت دینار میں دینے کا مطالبہ کرناجائزہے؟

فتوی نمبر :
97686
| تاریخ :
2026-07-21
معاملات / مالی معاوضات / قرض

پاکستانی روپے قرض میں دے کر لوٹاتے وقت دینار میں دینے کا مطالبہ کرناجائزہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میری بہن نے 2017ء میں مجھ سے 15 لاکھ روپے بطور قرض مانگے تھے، جو میں نے کویت سے بھیجے تھے۔ میری بہن نے کہا تھا کہ وہ یہ رقم چھ ماہ کے اندر واپس کر دے گی، لیکن ابھی تک مجھے وہ رقم واپس نہیں ملی۔یہ رقم میری بہن کے شوہر کے اکاؤنٹ میں گئی تھی، کیونکہ میرے بہنوئی نے اپنے اکاؤنٹ میں رقم منگوائی تھی۔2020ء میں میرے شوہر کا انتقال ہوگیا۔ کافی عرصہ انتظار کرنے کے بعد، دسمبر 2021ء میں میں نے اپنے بہنوئی کو فون کرکے اپنی رقم واپس مانگی۔ انہوں نے کہا کہ دو تین ماہ میں رقم واپس کر دوں گا، لیکن انہوں نے رقم واپس نہیں کی۔اسی دوران پاکستان کے حالات خراب ہونے لگے اور پاکستانی روپے کی قدر کم ہوتی چلی گئی۔ میں نے 2022ء میں پاکستان جاکر اپنے بہنوئی سے کہا کہ وہ میری رقم واپس کردیں۔میں نے ان سے کہا کہ مجھے کویتی دینار ہی واپس چاہییں اور وہ رقم کویت بھیج دیں۔انہوں نے کہا: ’’ٹھیک ہے، آپ مجھے ہنڈی کے ذریعے رقم بھیجنے کے لیے کوئی رابطہ (لنک) دے دیں، میں آپ کو رقم بھیج دیتا ہوں۔‘‘میں نے بڑی مشکل سے اس کا انتظام کیا اور انہیں تمام تفصیلات بھی بھیج دیں۔ اس کے بعد انہوں نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ پھر میں مستقل طور پر واپس کویت آگئی۔میں انہیں مسلسل فون کر رہی ہوں، لیکن وہ میرا فون کاٹ دیتے ہیں اور مجھ سے بات ہی نہیں کرتے۔ جب میں اپنی بہن سے کہتی ہوں تو وہ کہتی ہے: ’’رقم میرے اکاؤنٹ میں تو نہیں بھیجی گئی تھی، آپ انہی سے بات کریں۔‘‘میں نے ان کے بچوں سے بھی بات کی۔ وہ کہتے ہیں کہ ہمارے والد کہتے ہیں: ’’میں 15 لاکھ روپے دوں گا، کیونکہ جب مجھے رقم ملی تھی تو مجھے پاکستانی روپے ہی ملے تھے۔ اُس وقت پاکستان کے حالات معمول کے مطابق تھے اور مجھے معلوم نہیں تھا کہ پاکستانی روپے کی قدر اس قدر کم ہوجائے گی۔‘‘اب مسئلہ یہ ہے کہ مجھے وہی رقم چاہیے جو میں نے دی تھی۔ میرے بہنوئی کہتے ہیں کہ ’’مجھے 15 لاکھ روپے دیے گئے تھے، میں 15 لاکھ روپے ہی واپس کروں گا، اس سے ایک روپیہ بھی زیادہ نہیں دوں گا۔‘‘
مجھے لگتا ہے کہ میری بہن اور میرے بہنوئی میرے ساتھ ناانصافی کر رہے ہیں۔ میں بیوہ ہوچکی ہوں، لیکن انہیں اس بات کا بھی کوئی احساس نہیں۔ میں صرف اپنی رقم واپس چاہتی ہوں، جو میں نے بہت محنت سے جمع کی تھی۔ اُس وقت میں ملازمت کرتی تھی اور بڑی محنت سے یہ رقم جمع کی تھی۔میں نے یہ رقم 17 ستمبر 2017ء کو چھ ماہ کی مدت کے وعدے پر دی تھی، اور آج 2026ء ہوچکا ہے۔براہِ کرم مجھے شریعت کی روشنی میں اس مسئلے کا حکم بتا دیں۔ میں بہت پریشان ہوں۔ اپنے شوہر کے انتقال کے بعد سے مسلسل اذیت میں ہوں اور صرف یہ چاہتی ہوں کہ کسی طرح میری رقم مجھے واپس مل جائے۔ میری کل رقم 4293 کویتی دینار بنتی ہے۔براہِ کرم مجھے جواب ضرور دیجیے گا۔ آپ کی بہت مہربانی ہوگی۔ اپنا قیمتی وقت دینے کے لیے معذرت خواہ ہوں۔اللہ حافظ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ سائلہ کی بہن اور بہنوئی کا چھ ماہ کی مدت کے لیے قرض لینے کے بعد اب تک اس کی ادائیگی میں ٹال مٹول سے کا م لینا شرعا جائز نہیں ، جس کی وجہ سے وہ گناہ گار بھی ہورہے ہیں ، جس پر انھیں بصدق دل توبہ واستغفار کرتے ہوئے جلد از جلد سا ئلہ کو اس کی قرض کی رقم لوٹانی لازم ہے ، جبکہ سائلہ کی بہن نے قرض لیتے وقت سائلہ سے اگرپندرہ لاکھ روپے قرض مانگے ہوں ، اور آپس میں پندرہ لاکھ پاکستانی رو پے ہی قرض دینا طے پایا ہو ، جس کی ادائیگی بیرون ملک مقیم ہونے کی وجہ سے سائلہ نے دینارکی صورت میں کی ہو، باہم دینار قرض میں دینے اور واپس لینے کی صراحت نہ کی گئی ہو ، تو ایسی صورت میں سائلہ کی بہن پر و ہی پاکستانی پندرہ لاکھ روپے ہی سائلہ کو لوٹانے لازم ہوں گے ، کرنسی کی ویلیو کم ہونے کی وجہ سے سائلہ کا آج کی مارکیٹ کے حساب سے دینار کا مطالبہ کرنا درست نہیں جس سے سائلہ کو احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: فصل في القرض (هو) لغة: ما تعطيه لتتقاضاه، وشرعا: ما تعطيه من مثلي لتتقاضاه وهو أخصر من قوله (عقد مخصوص) أي بلفظ القرض ونحوه (يرد على دفع مال) بمنزلة الجنس (مثلي) خرج القيمي (لآخر ليرد مثله) خرج نحو وديعة وهبة اھ(فصل فی القرض ج:5 ص:161 ناشر:حلبی)
وفیہ ایضا: (فيصح استقراض الدراهم والدنانير وكذا) كل (ما يكال أو يوزن أو يعد متقاربا فصح استقراض جوز وبيض) وكاغد عددا (ولحم) وزنا وخبز وزنا وعددا كما سيجيء (استقرض من الفلوس الرائجة والعدالي فكسدت فعليه مثلها كاسدة) و (لا) يغرم (قيمتها) وكذا كل ما يكال ويوزن لما مر أنه مضمون بمثله فلا عبرة بغلائه ورخصه ذكره في المبسوط من غير خلاف اھ (فصل فی القرض ج:5 ص:161 ناشر:حلبی)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کامران صادق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97686کی تصدیق کریں
0     9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 2
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات