قرض

قرض کی واپسی میں مارکیٹ ویلیو کا مطالبہ کرنا

فتوی نمبر :
98061
| تاریخ :
2026-08-01
معاملات / مالی معاوضات / قرض

قرض کی واپسی میں مارکیٹ ویلیو کا مطالبہ کرنا

کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلے میں کہ

میرے والد صاحب نے آج سے تقریباً چالیس پچاس سال قبل میری پھوپھی کی شادی کے موقع پر اپنے ہونے والے بہنوئی سے تعاون کے طور پر تین ہزار ایک سو(3,100 ) روپے لیے تھے، جو کہ قرض نہیں تھے بلکہ شادی کے موقع پر بطورِ تعاون دیے گئے تھے۔

لیکن اب اس پھوپھی کا ہونے والا ایک بیٹا ہم سے ان پیسوں کا مطالبہ کرتا ہے کہ 'وہ میری والدہ کے پیسے ہیں، مجھے آج کے حساب سے واپس کرو۔

اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اگر ہم اس کو پیسے واپس کرنا چاہیں(اگرچہ وہ ان کی والدہ کی شادی میں خرچ ہوگئے تھے ) تو ایسی صورت میں وہی 3100 روپے واپس کرنے ہیں یا آج کے ویلیو کے حساب سے ؟ وہ آج کی ویلیوکے اعتبار سے 17 لاکھ (سترہ لاکھ) روپے کا مطالبہ کرتا ہے۔ جو بھی شرعی حکم ہو تحریر فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے والد نے اپنی بہن (سائل کی پھوپھی) کی شادی کے موقع پر اپنے ہونے والے بہنوئی سے جو رقم لی ہے، وہ اگر قرض نہیں بلکہ بطورِ تعاون لی گئی ہو (جیسا کہ سوال میں اس کا ذکر ہے) تو ایسی صورت میں شرعاً سائل کے والد کے ذمہ اپنے بہنوئی یا ان کی اولاد کو وہ رقم واپس کرنا لازم نہیں البتہ اگر سائل کے پھوپھی زاد کا اس بات کا دعویٰ ہو کہ وہ رقم (3100) قرض تھی اور یہ بات گواہوں یا سائل کے والد کے اقرار سے ثابت ہو جائے، تو سائل کے والد کے ذمہ اس رقم کی ادائیگی لازم ہوگی، لیکن اس صورت میں بھی قرض خواہ صرف تین ہزار ایک سو (3100) روپےکا حقدار ہوگا۔ نہ کہ قوتِ خرید کی بنا پر سترہ لاکھ (1700000) روپے کا۔ اس لئے اس پر لازم ہے کہ وہ اپنے اس ناحق مطالبہ سے دستبردار ہو جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی المصنف ابن أبي شيبة: عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ: مثل الذي يعود في عطيته مثل الكلب أكل حتى إذا شبع قاء ثم عاد في قيئه .(باب من كره الرجوع في الهبة ،ج:12،ص:148،ط:دار كنوز)
و فی ردالمحتار تحت: (قوله فلا عبرة بغلائه ورخصه) فيه أن الكلام في الكساد، وهو ترك التعامل بالفلوس ونحوها (الی قولہ) وإن استقرض دانق فلوس أو نصف درهم فلوس، ثم رخصت أو غلت لم يكن عليه إلا مثل عدد الذي أخذه،الخ (باب الربا،ج:5،ص:165،ط:سعید)
وفی بدائع الصنائع: قولهما أن الواجب في باب القرض رد مثل المقبوض، (الی قولہ) ولأبي حنيفة أن رد المثل كان واجبا، والفائت بالكساد ليس إلا وصف الثمنية، وهذا وصف لا تعلق لجواز القرض به.اھ(کتاب القرض،ج:7،ص:395، ط:دارالکتب العلمیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98061کی تصدیق کریں
0     22
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات