احکام حج

بہنوئی کے ساتھ سالی حج کی ادائیگی کے لیے جاسکتی ہے؟

فتوی نمبر :
98606
| تاریخ :
2026-08-19
عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

بہنوئی کے ساتھ سالی حج کی ادائیگی کے لیے جاسکتی ہے؟

محترم میرا سوال یہ ہے کہ میں اور میری والدہ جو کہ بہت عمر رسیدہ ہیں حج پر جانے کی خواہش مند ہیں کیونکہ وہ اکیلے حج نہیں کر سکتی اس لیے میں ان کے ساتھ جانا چاہتی ہوں ،لیکن میرے بہنوئی اور بہن بھی ساتھ جا رہے ہیں ،میں غیر شادی شدہ ہوں اور میری عمرچھیا لیس برس ہے میں باپردہ ہو کر اپنی ماں کے ساتھ حج کرنا چاہتی ہوں۔ کیا اس صورت میں میں ان کے ساتھ جا سکتی ہوں۔ پلیز میری رہنمائی فرمائیں!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ عورت کے لئے بغیر محرم کے مسافتِ شرعیہ(سوا ستتر کلو میٹر) کے بقدر سفر کرنا درست نہیں ،لہذا صورت مسئولہ میں سائلہ کا بہنوئی اپنی ساس یعنی سائلہ کی والدہ کے لیے چونکہ محرم ہے ،اس لیے ان کے لیے بیٹی اور داماد کے ساتھ حج کی ادائیگی کے لیے جانا تو درست ہے ، البتہ سائلہ کے حق میں وہ محرم نہیں ، اس لیے سائلہ کو ا س کے ساتھ حج کا سفر کرنا درست نہ ہوگا ، لیکن سائلہ اگر اس کے باوجود ان کے ساتھ جاکرحج ادا کرلیتی ہے ، تو اس کا حج تو ادا ہوجائے گا ، مگر بغیر محرم سفر کرنے کا گناہ ہوگا، اس لیے اس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في صحيح البخاري : عن ابن عباس رضي الله عنهما قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم : لا تسافر المرأة إلا مع ذي محرم الخ (‌‌باب حج النساء، ج 3، ص 19، رقم : 1862، ط : السلطانية)-
وفي البحر الرائق : ‌والمحرم ‌من ‌لا ‌يجوز ‌له ‌مناكحتها ‌على ‌التأبيد بقرابة، أو رضاع، أو مصاهرة الخ (كتاب الحج ، ج 2 ، ص 339، ط : دار الكتاب الإسلامي)-
و في الفتاوى الهندية : (‌ومنها ‌المحرم ‌للمرأة) شابة كانت أو عجوزا إذا كانت بينها وبين مكة مسيرة ثلاثة أيام هكذا في المحيط الخ (کتاب الحج،الباب الأول في تفسير الحج وفرضيته ووقته وشرائطه وأركانه، ج 1، ص 218، ط : دار الفكر، بيروت)-
وفي بدائع الصنائع : ولأنها إذا لم يكن معها زوج، ولا محرم لا يؤمن عليها إذ النساء لحم على وضم إلا ما ذب عنه، ولهذا لا يجوز لها الخروج وحدها. والخوف عند اجتماعهن أكثر، ولهذا حرمت الخلوة بالأجنبية، وإن كان معها امرأة أخرى، والآية لا تتناول النساء حال عدم الزوج، والمحرم معها؛ لأن المرأة لا تقدر على الركوب، والنزول بنفسها فتحتاج إلى من يركبها، وينزلها، ولا يجوز ذلك لغير الزوج، والمحرم الخ (فصل شرائط فرضية الحج، ج 2، ص 123، ط : دار الكتب العلمية، بيروت)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کامران صادق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98606کی تصدیق کریں
0     10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات