کیا فرماتے ہیں اس بارے میں کہ کچھ لوگ”بسم اللہ“کی جگہ” ۷۸۶“ استعمال کرتے ہیں، کیا یہ درست ہے یا نہیں؟
واضح ہو کہ”بسم الله الرحمٰن الرحیم“ کا ثواب”۷۸۶“لکھنے سے نہیں ملے گا، یہ تو” بسم الله“ کا عدد ہے جسے بزرگوں سے لکھنے کا معمول چلا آ رہا ہے اور اس عدد سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ تحریر لکھنے والے نے شروع کرتے وقت ” بسم الله“ پڑھی تھی، اس لئے اگر کسی جگہ ” بسم الله“ کی توہین کا اندیشہ ہو تو پوری ” بسم الله شریف“ پڑھنے کے بعد بطورِ علامت یہ عدد بھی لکھ سکتے ہیں اور اگر بے ادبی کا اندیشہ نہ ہو تو ”بسم اللہ شریف“ کا لکھنا ہی بہتر ہے اور اسی کا رواج و اہتمام چاہیے۔(ماخوذ از آپ کے مسائل اور ان کا حل (۸/۳۴۸)۔
موبائل میں گانے بھرے ہوئے ہوں تو اس میں تلاوت بھروا سکتے ہیں یا نہیں؟
یونیکوڈ قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0