کیا یہ عقیدہ رکھنا کہ حضورﷺ اللہ کے نور سے بنے ہیں اور پھر رسول اللہﷺ کے نور سے دنیا بنی ہے، کیا یہ عقیدہ ٹھیک ہے؟
قرآن وحدیث کی رُو سے سلفِ صالحین واکابرینِ امت کا آنحضرتﷺ کے بارے میں عقیدہ ہے کہ آپﷺ ذات کے لحاظ سے نہ صرف نوعِ بشر میں داخل ہیں، بلکہ افضل البشر ہیں اور تمام انسانیت کے سردار اور آدم علیہ السلام کی اولاد میں سے ہیں اور آپﷺ صفتِ ہدایت کے اعتبار سے ساری انسانیت کے ’’نورِ کامل‘‘ ہیں، یہی وہ نور ہے جس کی روشنی میں انسانیت کو خدا تعالیٰ کا راستہ ملتاہے۔
پس سائلہ کے سوال کے مطابق اگر کوئی یہ عقیدہ رکھے کہ آپﷺ اللہ کے نور سے بنے ہیں، بایں معنی کہ آپﷺ اللہ تعالیٰ کے نور کا ایک ٹکڑا اور جزو ہیں اور لباسِ بشریت میں جلوہ گر ہوئے اور اس نور سے ساری دنیا بنی ہے اور آپﷺ کے بشریت اور انسان ہونے کا انکار کرے، تو یہ ’’کفر‘‘ ہے، اس لیے کہ یہ بعینہٖ وہی عقیدہ ہے جو عیسائی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں رکھتے ہیں کہ وہ خدا تھے جو لباسِ بشریت میں آئے، اسلام میں ایسے لغو اور باطل عقائد کی کوئی گنجائش نہیں ہے،لیکن اگر کوئی اس سے یہ معنیٰ لے کہ آپﷺ نورِ الٰہی کا ایک فیضان اور اس کا مظہر ہیں، پھر اس فیضِ الٰہی کے سبب ساری مخلوقات کی تخلیق ہوئی، تو یہ عقیدہ رکھنا درست ہے۔ (ماخوذ از اختلاف امت اور صراط مستقیم، بتغیر یسیر) واللہ اعلم بالصواب!
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1