مفتی صاحب! میرا سوال یہ ہے کہ مسلمان میت کو غیر مسلم تدفین کے وقت مٹی ڈال سکتا ہے یا نہیں ؟ مثلاً کوئی قریبی دوست ہو؟ جیسے کہ ہندوستان میں غیر مسلم دوست وغیرہ قبرستان میں آتے ہیں تو کیا ان کو مٹی ڈالنا چاہیے؟
مسلمان میت کی تدفین کے موقع پر غیر مسلموں کا حاضر ہونا اور تدفین کے امور میں شریک ہونا مکروہ ہے، اس لیے انہیں ایسے امور میں شریک کرنے سے احتراز چاہیے۔
ففي الفتاوى التاتارخانية: ويكره أن يدخل الكافر فى قبر قرابته من المسلمين لدفنه اھ (۲/ ۱۷۴)
وفي بدائع الصنائع: ويكره أن يدخل الكافر قبر أحد من قرابته من المؤمنين؛ لأن الموضع الذي فيه الكافر تنزل فيه السخطة واللعنة فينزه قبر المسلم عن ذلك، وإنما يدخل قبره المسلمون ليضعوه على سنة المسلمين اھ (1/ 319)