شیعہ روافض

اگر شیعہ کافر ہے تو اس کے خلاف جہاد اور اس کی عبادت گاہ کو گرانے کا کیا حکم ہے؟

فتوی نمبر :
11486
| تاریخ :
2020-10-26
ادیان و فرق / جماعت و فرق / شیعہ روافض

اگر شیعہ کافر ہے تو اس کے خلاف جہاد اور اس کی عبادت گاہ کو گرانے کا کیا حکم ہے؟

السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ میں شیعہ کو کائنات کا غلیظ ترین کافر سمجھتاہوں اور اہلِ سنت والجماعت کا فتویٰ بھی یہی ہے۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ اگر شیعہ کافر ہے اور یقیناً ہے تو اس کے خلاف جہاد فرض ہے یا پھر فرضِ کفایہ؟ اور جیسا کہ مسجدِ ضرار کو گرانے کا حکم ہوا تو پھر شیعہ عبادت گاہ کیلیے کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

محض کسی شخص کے مطلقاً اور یقینی کافر ہونے کی وجہ سے اس کے خلاف جہاد اور ان کے عبادت خانے گرانے کا حکم نہیں، جبکہ شیعوں کے مختلف فرقے ہیں اور ہر فرقے کے عقائد مختلف ہیں، اس لیے شیعہ کو کافر قرار دینے میں تفصیل ہے، وہ یہ ہے کہ جس شیعہ کے عقائد ونظریات یہ ہوں، مثلاً: حضرت علیؓ کو خدا مانتا ہو یا قرآن کریم میں تحریف کا قائل ہو یا حضرت جبرئیل علیہ السلام کے وحی لانے میں غلطی کرنے کا عقیدہ رکھتاہو، یا حضرت عائشہؓ پر لگائے جانے والے تہمت کو سچا مانتا ہو یا حضرت ابوبکر صدیقؓ کی صحابیت کا منکر ہو یا اس قسم کا کوئی اور مخالفِ قرآن صریح کفریہ عقیدہ رکھتاہو، تو وہ بلاشبہ کافر ہے۔
البتہ جو شیعہ کسی قسم کا کوئی صریح کفریہ عقیدہ تو نہ رکھتاہو، لیکن صحابہ کرامؓ کو برا بھلا کہتاہو یا تبرا بازی وغیرہ کرتاہو تو ایسے شیعہ کے کفر میں اختلاف ہے اور جو شیعہ حضرت علیؓ کو خلفاءِ ثلاثہ پر فضیلت دیتاہو، اگرچہ کافر تو نہیں، مگر فاسق وفاجر ضرور ہے، البتہ ان کے ساتھ معاملات وتعلقات رکھنے کی گنجائش ہے، مگر اس سے بھی احتراز بہر حال بہتر وافضل ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الدر المختار: (ولا) يجوز أن (يحدث بيعة، ولا كنيسة ولا صومعة، ولا بيت نار، ولا مقبرة) ولا صنما حاوي (في دار الإسلام) ولو قرية في المختار(ٳلی قوله) (ويعاد المنهدم) أي لا ما هدمه الإمام، بل ما انهدم(ٳلی قوله)وٲما القدیمة فتترك مسکنا في الفتحية ومعبدا في الصلحية اھ (۴/۲۰۶)۔
وفي رد المحتار: قوله وجاز عيادة فاسق) وهذا غير حكم المخالطة ذكر صاحب الملتقط يكره للمشهور المقتدى به الاختلاط برجل من أهل الباطل والشر إلا بقدر الضرورة، لأنه يعظم أمره بين الناس، ولو كان رجلا لا يعرف يداريه ليدفع الظلم عن نفسه من غير إثم فلا بأس به اهـ. (6/ 388)
وفي حاشية بن عابدین: نعم لا شك في تكفير من قذف السيدة عائشة - رضي الله تعالى عنها - أو أنكر صحبة الصديق، أو اعتقد الألوهية في علي أو أن جبريل غلط في الوحي، أو نحو ذلك من الكفر الصريح المخالف للقرآن اھ (۴/۲۳۷)۔
وفیها ٲیضا: أن الرافضي إذا كان يسب الشيخين ويلعنهما فهو كافر، وإن كان يفضل عليا عليهما فهو مبتدع (ٳلی قوله) وسب أحد من الصحابة وبغضه لا يكون كفرا اھ (۴/۲۳۷)۔
وفي الفتاوی الھندية: وھؤلاء القوم خارجون عن ملۃ الٳسلام، وٲحکامھم ٲحکام المرتدین اھ (۲/۲۶۴)۔ واللہ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عزیز الحق سیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 11486کی تصدیق کریں
0     2502
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شیعوں سےتعلقات اور ان کو سلام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   شیعہ روافض 0
  • شیعہ کی دعوت قبول کرنا

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • فرقہ اثنا عشریہ اور سنی مذہب میں فرق

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • شیعوں کا عقیدہ امامت اور ختم نبوت

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 2
  • کیا شیعہ کافر ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 2
  • شیعہ کافر ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • شیعہ سے متعلق کفر میں تفصیلی حکم

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • جب شیعہ اور قادیانی فتنہ ہیں تو ان سے قتال کا حکم کیوں نہیں دیا جاتا ؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • اگر شیعہ کافر ہے تو اس کے خلاف جہاد اور اس کی عبادت گاہ کو گرانے کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • (۱) شیعہ کے متعلق مؤقف، (۲) مزارات پر جانا

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • علماء کی جانب سے قادیانیوں اور شیعوں کی سرکوبی اور مخالفت میں فرق کیوں ہے ؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • محرم کی مجالس میں جانا اور شہید کربلا کا سوگ منانا

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • شیعہ اماموں پر لعنت بھیجنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • مولی کے معنی کیا ہیں لوگ اس لفظ کو اللہ جل جلالہ کے لیے اور کچھ حضرت علیؓ کے لیے استعمال کرتے ہیں

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • کیا بنو امیہ کے دور میں منبر و محراب سے حضرت علی پر طعن و تشنیع کیا گیا؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • مسجد وغیرہ میں خودکش حملہ کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • J.D.C سے غریبوں کے لئے راشن وصول کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
Related Topics متعلقه موضوعات