شیعہ روافض

شیعہ کافر ہے یا نہیں؟

فتوی نمبر :
11621
| تاریخ :
2020-10-26
ادیان و فرق / جماعت و فرق / شیعہ روافض

شیعہ کافر ہے یا نہیں؟

میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ شیعہ کافر ہے یا نہیں؟ کیونکہ میں نے ایک امام سے سناہے کہ شیعہ کافر ہے خاص کر علی شیر حیدری صاحب سے میں نے ایک ویڈیو میں خود سناہے کہ مولانا صاحب قرآن پر ہاتھ رکھ کر قسم کھاتا ہے کہ شیعہ کافر ہے آپ کی کیا رائے ہے میرا تو بھی یہی خیال ہے کہ شیعہ کافر ہے برائے مہربانی جواب دے میں آپ کا شکر گزار ہوں گا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شیعہ کے مختلف فرقے ہیں اور ہر فرقے کے عقائد مختلف ہیں، اس لیے شیعہ کو کافر قرار دینے میں تفصیل ہے وہ یہ ہے کہ جس شیعہ کے عقائد ونظریات یہ ہوں مثلاً حضرت علیؓ کو خدا مانتا ہو یا قرآن میں تحریف کا قائل ہو یا حضرت جبرائیل علیہ السلام کی وحی لانے میں غلطی کرنے کا عقیدہ رکھتاہو یا حضرت عائشہؓ پر لگائی جانے والی تہمت کو سچا مانتاہو یا حضرت ابوبکر صدیقؓ کی صحابیت کا منکر ہو یا اس قسم کا کوئی اور مخالفِ قرآن صریح کفریہ عقیدہ رکھتاہو تو بلاشبہ کافر ہے، البتہ جو شیعہ کسی قسم کا کوئی صریح کفریہ عقیدہ نہ رکھتا ہو، لیکن صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کو برا بھلا کہتاہو یا تبرا بازی وغیرہ کرتا ہو تو ایسے شیعہ کے کفر میں اختلاف ہے اور جو شیعہ حضرت علیؓ کو خلفاء ثلاثہ پر فضیلت دیتا ہو وہ اگرچہ کافر تو نہیں، مگر فاسق وفاجر ضرور ہے، البتہ ان کے ساتھ معاملات رکھنے کی گنجائش ہے، مگر اس سے بھی احتراز بہر حال بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي حاشية ابن عابدین: نعم لا شك في تكفير من قذف السيدة عائشة - رضي الله تعالى عنها - أو أنكر صحبة الصديق، أو اعتقد الألوهية في علي أو أن جبريل غلط في الوحي، أو نحو ذلك من الكفر الصريح المخالف للقرآن اھ (۴/۲۳۷)۔
وفیه ٲیضا: أن الرافضي إذا كان يسب الشيخين ويلعنهما فهو كافر، وإن كان يفضل عليا عليهما فهو مبتدع (ٳلی قولہ) وسب أحد من الصحابة وبغضه لا يكون كفرا اھ (۴/۲۳۷) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد علی طیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 11621کی تصدیق کریں
0     3786
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شیعوں سےتعلقات اور ان کو سلام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   شیعہ روافض 0
  • شیعہ کی دعوت قبول کرنا

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • فرقہ اثنا عشریہ اور سنی مذہب میں فرق

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • شیعوں کا عقیدہ امامت اور ختم نبوت

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 2
  • کیا شیعہ کافر ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 2
  • شیعہ کافر ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • شیعہ سے متعلق کفر میں تفصیلی حکم

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • جب شیعہ اور قادیانی فتنہ ہیں تو ان سے قتال کا حکم کیوں نہیں دیا جاتا ؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • اگر شیعہ کافر ہے تو اس کے خلاف جہاد اور اس کی عبادت گاہ کو گرانے کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • (۱) شیعہ کے متعلق مؤقف، (۲) مزارات پر جانا

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • علماء کی جانب سے قادیانیوں اور شیعوں کی سرکوبی اور مخالفت میں فرق کیوں ہے ؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • محرم کی مجالس میں جانا اور شہید کربلا کا سوگ منانا

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • شیعہ اماموں پر لعنت بھیجنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • مولی کے معنی کیا ہیں لوگ اس لفظ کو اللہ جل جلالہ کے لیے اور کچھ حضرت علیؓ کے لیے استعمال کرتے ہیں

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • کیا بنو امیہ کے دور میں منبر و محراب سے حضرت علی پر طعن و تشنیع کیا گیا؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • مسجد وغیرہ میں خودکش حملہ کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • J.D.C سے غریبوں کے لئے راشن وصول کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
Related Topics متعلقه موضوعات