قرض

قرض پر مشروط نفع کا حکم

فتوی نمبر :
11654
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / قرض

قرض پر مشروط نفع کا حکم

میں نے اپنے ایک دوست کو چار ہزار روپے بطورِ قرضِ حسنہ دیے ہیں، جو انہوں نے اپنے کاروبار میں لگائے ہیں، اور اس نے مجھ سے وعدہ کیا کہ جب میں آپ کو آپ کی رقم واپس کروں گا ،تو کچھ زائد رقم بھی دونگا جو آپ کا حق بنتا ہے، کیونکہ میں نے ایک ٹی وی پروگرام میں کسی مفتی صاحب سے سنا تھا کہ جب کوئی کسی سے قرض لے ،تو اس کی اصل رقم سے زائد دیں۔ جبکہ میری جانب سے اس منافع کا کوئی مطالبہ نہیں تھا ،کیونکہ اس نے کاروبار کرنا تھا، اور اسے کوئی مجبوری نہیں تھی، لہذا میں راضی ہو گیا جب کہ میری طرف سے کوئی مطالبہ نہیں ، اب آپ سے سوال ہے کہ کیا میں اس سے منافع ( جو کہ پہلے سے طے نہیں پایا ہو ) لے سکتا ہوں یا یوں کہ اب میرا اس زائد رقم کو لینا جائز ہے یا سود؟ اگر بینک میں رکھوں تو سود کا ڈر اور اگر کسی کو دوں تو وہ فائدہ اٹھاتے ہیں ,تو اپنے مال سے ہم کو بھی تو کچھ ملے جو کہ نہ تو سود ہو نہ حرام ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر کوئی شخص بغیر کسی شرط کے قرض لے، اور پھر حسن التقاضی کے طور پر زائد لوٹا دے ،تو یہ دینے والے کی طرف سے احسان کا بدلہ ہے، مگر صورتِ ِمسئولہ میں قرض دیتے وقت اگرچہ سائل کی طرف سے زائد رقم کی شرط نہیں تھی، لیکن نیت و ارادہ زائد رقم لینے کا تھا، جیسا کہ قرض لیتے وقت سائل کے دوست نے اس کو وضاحت سے بتایا تھا، اس لئے یہ زائد رقم مشروط ہوئی ،اور یہ شبہ ربا سے خالی نہیں۔ اس بناء پر اس کا لینا بھی جائز نہیں ،اس لئے سائل کو اس سے احتراز لازم ہے۔ جبکہ سائل اگر اپنے پیسوں سے نفع کمانا چاہتا ہو تو اسے چاہیئے کہ وہ اپنی رقم کسی عزیز یا دوست وغیرہ کے ساتھ تجارت میں لگائے اور یہ لگانا مشارکہ یا مضاربہ کی بنیاد پر ہو تو اس سے جو نفع حاصل ہوگا وہ شرعاً جائز بھی ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما قال الله تعالى: و احل الله البيع و حرم الربوا (البقرة: ۲۷۵)۔
و في جامع الترمذى: عن أبى هريرة قال استقرض رسول الله ﷺ سنا فاعطى سنا خيراً من سنه و قال خيار كم احاسنكم قضاء اھ (۱/٢٤٥) ۔
و في الشامية: تحت (قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة و في الذخيرة و إن لم يكن النفع مشروطا في القرض فعلى قول الكرخي لا بأس به اھ(٥ / ۱۶۶)۔
و في الهندية: قال محمد رحمه الله تعالى في كتاب الصرف أن أبا حنيفة رحمه الله تعالى كان يكره كل قرض جر منفعة قال الكرخي هذا كانت المنفعة مشروطة في العقد (إلى قوله) فان لم تكن المنفعة مشروطة في العقد فأعطاه المستقرض أجود مما عليه فلا بأس به اھ (۳/ ۲۰۲)۔
وفي البحر الرائق: و لا يجوز قرض جر نفعا بأن أقرضه دراهم مكسرة بشرط رد صحيحة فان قضاه أجود بلا شرط جاز اھ (۶/۱۲۲)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
طارق حسین عاشق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 11654کی تصدیق کریں
0     999
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات