تقلید و اجتہاد

صرف امام ابوحنیفہؒ کی تقلید کیوں؟

فتوی نمبر :
13058
| تاریخ :
2020-10-26
ادیان و فرق / جماعت و فرق / تقلید و اجتہاد

صرف امام ابوحنیفہؒ کی تقلید کیوں؟

میرے ایک دوست نے کہا کہ ہمیں امام ابوحنیفہؒ کی تقلید کیوں کرنی چاہیے؟ ہم صرف قرآن و حدیث کی تقلید کیوں نہیں کرتے؟ اگر قرآن و حدیث کی تشریح ضروری ہوتی تو ہم نبی کریم ﷺ کے چار اصحاب میں سے کسی ایک کی تقلید کرتے، ہم کسی ایک صحابی کی تقلید کیوں نہیں کرتے اور کس نے کہا ہے کہ چاروں مذاہب میں سے کسی ایک کی اتباع کرنا ضروری اور درست ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

قرآنِ کریم اور احادیثِ مبارکہ کے بعض احکام تو وہ ہیں جو اپنے معنی اور مفہوم کے اعتبار سے بالکل واضح ہیں اور ان میں کسی قسم کا اجمال و ابہام نہیں پایا جاتا اور اس کے معارض کوئی دوسری آیت یا حدیث بھی نہیں، جیسے شراب کا حرام ہونا، نماز کا فرض ہونا وغیرہ کے احکام یا عقائد سے متعلق اوامر ان میں نہ تو اجتہاد کی گنجائش ہے اور نہ ہی کسی کی تقلید کی ضرورت ہے، اور بعض احکام ایسے ہوتے ہیں جن میں اجمال پایا جاتا ہے ان کی تشریح کی ضرورت ہوتی ہے اور بعض میں تعارض ہوتا ہے جس کو ختم کرنے کیلیے تطبیق یا ترجیح کی ضرورت پڑتی ہے اور بعض ایسے احکام بھی ہوتے ہیں جو صراحت کے ساتھ قرآن و سنت میں مذکور نہیں ہوتے، ان کو معلوم کرنے کے لیے اجتہاد کی ضرورت ہوتی ہے، اس قسم کی نصوص و مسائل میں اہل علم کی طرف مراجعت کا حکم خود قرآن و سنت میں مذکور ہے اور سلف صالحین کے دور سے اس پر عمل در آمد جاری ہے، جبکہ ائمہ اربعہ سے قبل کسی صحابی وغیرہ نے اس قسم کے احکام کو مدوّن و مرتب نہیں کیا اور ان ائمہ کا مجتہد اور قابلِ اعتماد ہونا تمام امت کے ہاں مسلَّم رہا ہے، اس لیے ان کی تشریحات اور اجتہادی مسائل کو تسلیم کیا جاتا ہے اور ان میں سے کسی ایک کی اقتداء کو اس لیے ضروری قرار دیا جاتا ہے تاکہ دین کو اپنی اغراضِ فاسد پورے کرنے کا ذریعہ اور دین کو کھلونا نہ بنالیا جائے کہ کبھی کس سے اپنا مقصد نکالیں اور کبھی کس سے، تفصیل کیلیے ملاحظہ ہو ’’تقلید کی شرعی حیثیت‘‘ (مؤلفہ مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ العالی) اور ’’الکلام المفید‘‘ (مؤلفہ مولانا سرفراز خان صفدر صاحبؒ)

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالیٰ: ﴿فَاسْئَلُوْا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ﴾ (سورۃ النمل: ۴۳۔ سورۃ الانبیاء: ۷) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شیراز علی نواز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 13058کی تصدیق کریں
0     1690
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مقلد کا تقلید سے نکل کر راجح قول پر عمل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   تقلید و اجتہاد 0
  • اجتہاد اور مجتہد کی شرائط

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • حنفی مسلک چھوڑ کر غیر مقلد بننا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • صرف امام ابوحنیفہؒ کی تقلید کیوں؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • مختلف مسائل میں مختلف ائمہ کی تابعداری کرنا

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • تقلید جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • کیا چار اماموں میں سے ایک امام کی تقلید لازمی ہے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • تقلید کی حیثیت

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • ترکِ تقلیدِ ائمہ اربعہ- تقلید کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • حکم الحاق الاولاد فی مدرسۃ غیر المقلدین

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • مذاہبِ اربعہ میں سے صرف ایک کی پیروی کا حکم

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • کیا ہم بغیر فرقہ اور مسلک کے ، صرف مسلمان بن کر نہیں رہ سکتے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • حنفی المسلک شخص کا ائمۂ حرمین کے پیچھے نماز نہ پڑھنا

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 1
  • دورانِ نماز حالتِ قیام میں ہاتھ نہ باندھنےاور چھوڑے رکھنے(ارسال) کا حکم

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • کسی ایک امام کی تقلید کیوں ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • جعفری قانون وراثت کی تقلید کا حکم

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • ایک مغالطہ کہ "کس عالم اور مفتی کی بات مانیں"

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • چاروں مسالک (حنفی,مالکی, شافعی,حنبلی) سے متعلق

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • کیا چاروں مذاہب بر حق ہے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
Related Topics متعلقه موضوعات