تقلید و اجتہاد

مذاہبِ اربعہ میں سے صرف ایک کی پیروی کا حکم

فتوی نمبر :
60007
| تاریخ :
2008-08-12
ادیان و فرق / جماعت و فرق / تقلید و اجتہاد

مذاہبِ اربعہ میں سے صرف ایک کی پیروی کا حکم

میر ے دوست نے مجھ سے ایک سوال کیا ہے کہ کیا اللہ تعالی نے مذاہب "حنفیہ، مالکیہ، شافعی، جعفری" اور دیگر جماعتوں میں سے کسی ایک مذہب یا جماعت کی پیروی کرنے کا حکم دیا ہے ؟ جواب صرف ہاں یا نہیں میں دیں، یعنی جو پوچھا گیا ہے، اس کا جواب دیں، وہ میرے قابو میں نہیں آتا، آپ خود ہی اسکو سمجھا دیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شریعتِ مطہرہ نے اہل السنۃ و الجماعۃ کا طرزِعمل اختیار کرنے کا حکم دیا ہے اور اسی میں مسلمان کیلۓ دنیا و آخرت کی بھلائی ہے، جیسا کہ درجِ ذیل حدیث شریف سے بھی اسکی صراحت ملتی ہے، جبکہ اہل السنۃ و الجماعۃ سے مراد وہ جماعت ہے جو سنتِ رسول اور جماعتِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی متبع ہو اور وہ موجودہ دور میں چاروں مذاہب میں منحصر ہے، جبکہ اپنے آپ کو اہلِ حدیث کہلوانے والا گروہ ائمۂ مذاہبِ اربعہ میں سے کسی کا بھی متبع نہیں، بلکہ یہ گروہ اہل السنۃ کے خلاف اور غیر سبیل المومنین کے طرز کا حامل ہے جس سے مسلمانوں کو بچنا لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

في السنن الكبرى للبيهقي و في ذيله الجوهر النقي : قال: «أوصيكم بتقوى الله و السمع و الطاعة و إن تأمر عليكم عبد و إنه من يعش منكم فسيرى اختلافا كثيرا فعليكم بسنتى و سنة الخلفاء الراشدين المهديين عضوا عليها بالنواجذ و إياكم و محدثات الأمور فإن كل بدعة ضلالة ». لفظ حديث الدورى اھ(10/ 114)۔
و في سنن الترمذي : حدثنا علي بن حجر حدثنا بقية بن الوليد عن بجير بن سعد عن خالد بن معدان عن عبد الرحمن بن عمرو السلمي عن العرباض بن سارية قال : وعظنا رسول الله صلى الله عليه و سلم يوما بعد صلاة الغداة موعظة بليغة ذرفت منها العيون و وجلت منها القلوب فقال رجل : إن هذه موعظة مودع فماذا تعهد إلينا يا رسول الله ؟ قال : أوصيكم بتقوى الله و السمع و الطاعة و إن عبد حبشي فإنه من يعش منكم يرى اختلافا كثيرا و إياكم و محدثات الأمور فإنها ضلالة فمن أدرك ذلك منكم فعليكم بسنتي و سنة الخلفاء الراشدين المهديين عضوا عليها بالنواجذ اھ(5/ 44)۔
و في كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال : "لا يجمع الله عز و جل أمر أمتي على ضلالة أبدا اتبعوا السواد الأعظم يد الله مع على الجماعة من شذ شذ في النار" اھ(1/ 206)۔
و في جامع الأصول في أحاديث الرسول : سعيد بن المسيب - رحمه الله -: أن عمرَ بنَ الخطاب قال : سمعتُ رسولَ الله -صلى الله عليه و سلم- يقول: «سألتُ رَبِّي عن اختلافِ أصحابي من بَعدي؟ فأوحى إِليَّ : يا محمدُ ، إِنَّ أصحابَكَ عندي بمنزلة النجوم في السماء ، بعضُها أقوى من بعض ، و لكلّ نُور، فمن أخذ بشيء مما هم عليه من اختلافهم فهو عندي على هُدى».قال : و قال رسولُ الله -صلى الله عليه وسلم- : «أصحابي كالنجومِ، فبأيِّهِم اقتديتم اهتديتم» اھ(8/ 556)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60007کی تصدیق کریں
0     1099
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مقلد کا تقلید سے نکل کر راجح قول پر عمل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   تقلید و اجتہاد 0
  • اجتہاد اور مجتہد کی شرائط

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • حنفی مسلک چھوڑ کر غیر مقلد بننا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • صرف امام ابوحنیفہؒ کی تقلید کیوں؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • مختلف مسائل میں مختلف ائمہ کی تابعداری کرنا

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • تقلید جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • کیا چار اماموں میں سے ایک امام کی تقلید لازمی ہے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • تقلید کی حیثیت

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • ترکِ تقلیدِ ائمہ اربعہ- تقلید کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • حکم الحاق الاولاد فی مدرسۃ غیر المقلدین

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • مذاہبِ اربعہ میں سے صرف ایک کی پیروی کا حکم

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • کیا ہم بغیر فرقہ اور مسلک کے ، صرف مسلمان بن کر نہیں رہ سکتے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • حنفی المسلک شخص کا ائمۂ حرمین کے پیچھے نماز نہ پڑھنا

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 1
  • دورانِ نماز حالتِ قیام میں ہاتھ نہ باندھنےاور چھوڑے رکھنے(ارسال) کا حکم

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • کسی ایک امام کی تقلید کیوں ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • جعفری قانون وراثت کی تقلید کا حکم

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • ایک مغالطہ کہ "کس عالم اور مفتی کی بات مانیں"

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • چاروں مسالک (حنفی,مالکی, شافعی,حنبلی) سے متعلق

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • کیا چاروں مذاہب بر حق ہے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
Related Topics متعلقه موضوعات