تقلید و اجتہاد

کیا چار اماموں میں سے ایک امام کی تقلید لازمی ہے؟

فتوی نمبر :
15419
| تاریخ :
2020-10-26
ادیان و فرق / جماعت و فرق / تقلید و اجتہاد

کیا چار اماموں میں سے ایک امام کی تقلید لازمی ہے؟

کیا چار امامو ں میں سے ایک کی تقلید لازمی ہے؟ قرآن حدیث کے حوالے سے واضح کریں ۔ میں دیوبندی ہوں غیر مقلد سے ضد بحث ہو تی رہتی ہے، دو سال میں ان کی ہر بات کا جوا ب دیتا رہا ہوں، یہ ایک سوال ہے جو پریشان رکھتاہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ قرآن وسنت پر عمل کر نے کے سلسلے میں ہی مشہور چاروں مسالک وجود میں آئے اور ان مسالک اربعہ سے گلوخلاصی اور بیزاری کی صورت خاص کر موجو دہ دور میں دین کے نام پر خواہشات نفسانیہ کا دروازہ چوپٹ کھل جائے گا۔ اس بات سے کسی کو انکا رنہیں ہو سکتا کہ دین کی اصل دعوت یہ ہےکہ صرف اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی جائے، یہاں تک کہ نبی کریم ﷺ کی اطاعت بھی اس لیے واجب ہے کہ حضور ﷺ نے اپنے قول وفعل سے احکام الٰہی کی ترجمانی فرمائی ہےکہ کو نسی چیز حلال ہے اور کونسی چیز حرام؟ اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کے بجائے کسی اور کی اطاعت کرنے کا قائل ہو اور اس کو مستقل بالذات مطاع سمجھتا ہو، وہ یقینا اسلام سے خارج ہے، لہٰذا ہر مسلمان کیلیے ضروری ہے کہ وہ قرآن و سنت کے احکام کی اطاعت کرے ، لیکن قرآن و سنت کے بعض احکام تو ایسے ہیں کہ جنہیں ہر معمولی پڑھا لکھا آدمی سمجھ سکتاہے، ان میں کو ئی اجمال ، ابہام یاتعارض نہیں ہے، بلکہ جو شخص بھی انہیں پڑھے، وہ کسی الجھن کے بغیر ان کا مطلب سمجھ لےگا ، جبکہ دوسری طرف قرآن و سنت کے بہت سے احکام وہ ہیں جن میں کو ئی ابہام یا اجمال پایا جاتا ہے ۔ اور بعض ایسے بھی ہیں جو قرآن ہی کی کسی دوسری آیت یا آنحضر ت ﷺ کی کسی دوسری حدیث سے متعارض معلوم ہوتے ہیں ۔قرآن کریم اور احادیث مبارکہ میں اس کی بے شمار مثالیں ہیں، اب جو دوسری قسم کے احکام ہیں، ان پر عمل کرنے کی ایک صو ر ت تو یہ ہے کہ ہم اپنی فہم و بصیرت پر اعتماد کر کے اس قسم کے معاملات میں خود کوئی فیصلہ کر لیں اور اس پر عمل کریں اور دوسری صورت یہ ہے کہ از خود کوئی فیصلہ کرنے کے بجائے یہ دیکھیں کہ قرآن و سنت کے ان ارشادات سے ہمارے جلیل القدر اسلاف نے کیا سمجھا ہے؟ چنانچہ قرون اولیٰ کے جن بزرگوں کو ہم علوم قرآن و سنت کا زیادہ ماہر پائیں، انکی فہم و بصیرت پر عمل کریں اور انہوں نے جو کچھ سمجھا ہے، اس کے مطابق عمل کریں ۔
اب عدل وانصاف کا تقاضہ یہی ہے کہ قرآن و سنت کے مختلف التعبیر پیچیدہ احکام میں ہم ان مطالب اور معانی کو اختیار کریں جو ہمارے اسلاف میں سے کسی نے سمجھے ہوں، اگر ہم ایسا کریں تو اس کو کہا جاتا ہے کہ ہم نے فلاں عالم کی "تقلید" کی ہے ۔
ساری بات کا حاصل اور خلاصہ یہ ہے کہ آج کے دور میں فقہائے اُمت نے لوگوں کی طبائع دیکھتے ہوئے فرمایا ہے ہر شخص کے لیے تقلید شخصی کی پابندی لازم اور ضروری ہے، تاکہ نفس انسانی کو حلال و حرام کے مسائل میں شرارت کا موقع نہ مل سکے ۔ لہٰذا نفس کی شرارت اور خواہشات نفسانیہ کے اتباع سے بچاؤ کے لیے امت کے ہر فرد پر لازم و واجب ہےکہ وہ چار مشہور ائمہ (امام ابو حنیفہ ،امام مالک ، امام شافعی ، امام احمد بن حنبل رحمہم اللہ جن کے مذہب مدون اور تحریری شکل میں موجود ہیں) میں سے کسی امام کے مسلک اور پیروی کو لازم پکڑے، اسی میں فلاح و کامیابی کا راز مضمر ہے ۔
اس کے ساتھ ساتھ حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی کتاب "تقلید کی شرعی حیثیت"کا مطالعہ بھی سائل کے ذہنی خلجان کو دور کرنے میں مفید و معاون ثابت ہو گا۔ واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شاہد گل رحمن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 15419کی تصدیق کریں
0     2220
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مقلد کا تقلید سے نکل کر راجح قول پر عمل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   تقلید و اجتہاد 0
  • اجتہاد اور مجتہد کی شرائط

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • حنفی مسلک چھوڑ کر غیر مقلد بننا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • صرف امام ابوحنیفہؒ کی تقلید کیوں؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • مختلف مسائل میں مختلف ائمہ کی تابعداری کرنا

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • تقلید جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • کیا چار اماموں میں سے ایک امام کی تقلید لازمی ہے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • تقلید کی حیثیت

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • ترکِ تقلیدِ ائمہ اربعہ- تقلید کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • حکم الحاق الاولاد فی مدرسۃ غیر المقلدین

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • مذاہبِ اربعہ میں سے صرف ایک کی پیروی کا حکم

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • کیا ہم بغیر فرقہ اور مسلک کے ، صرف مسلمان بن کر نہیں رہ سکتے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • حنفی المسلک شخص کا ائمۂ حرمین کے پیچھے نماز نہ پڑھنا

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 1
  • دورانِ نماز حالتِ قیام میں ہاتھ نہ باندھنےاور چھوڑے رکھنے(ارسال) کا حکم

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • کسی ایک امام کی تقلید کیوں ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • جعفری قانون وراثت کی تقلید کا حکم

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • ایک مغالطہ کہ "کس عالم اور مفتی کی بات مانیں"

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • چاروں مسالک (حنفی,مالکی, شافعی,حنبلی) سے متعلق

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • کیا چاروں مذاہب بر حق ہے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
Related Topics متعلقه موضوعات