تقلید و اجتہاد

حنفی مسلک چھوڑ کر غیر مقلد بننا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
58750
| تاریخ :
1996-02-01
ادیان و فرق / جماعت و فرق / تقلید و اجتہاد

حنفی مسلک چھوڑ کر غیر مقلد بننا کیسا ہے؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص حنفی مسلک کو چھوڑ کر اہلحدیث کا مسلک اختیار کرلے کیا یہ شخص گناہ گار ہوگا یا نہیں؟ قرآن و سنت کی روشنی میں وضاحت کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی مقلد کیلئے (خواہ وہ حنفی ہو یا شافعی وغیرہ) قطعاً جائز نہیں کہ وہ دلائل شرعیہ سے قطع نظر کرتے ہوئے محض خواہشاتِ نفسانیہ کی بناء پر کسی دوسرے مسلک کو اختیار کرے، اور جس مسلک میں اپنا مفاد نظر آئے اسے اختیار کرلے، اس لئے کہ اپنی خواہشات اور مفاد کے تابع ہوکر کبھی کسی کا اور کبھی کسی کا مذہب اختیار کرلینا باجماعِ امت حرام ہے۔
لہٰذا سوال میں مذکور شخص کا مسلکِ حنفی چھوڑ کر غیر مقلدین کے مسلک کو اپنانا اگر تین طلاقوں یا اس قسم کے کسی اور نفسانی مفاد حاصل کرنے کی بنیاد پر ہے، جیسا کہ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ بعض لوگ تین طلاقوں کے مسئلہ میں مسلکِ غیر مقلدین کو محض اس وجہ سے اختیار کرلیتے ہیں کہ اس سے بیوی تین طلاقوں سے بچ جائے گی اور نکاح اپنے حال پر برقرار رہے گا، تو جاننا چاہئے کہ جس چیز کو شریعتِ مطہرہ نے ناجائز اور حرام قرار دیا ہے وہ مسلک بدلنے سے حلال نہیں ہوجاتی، اسی طرح جن امور کو جائز اور حلال قرار دیا ہے وہ مسلک بدلنے سے حرام نہیں ہوجاتے، جبکہ جس مسلک کو اختیار کیا جارہا ہے ،علمی اعتبار سے درست بھی نہیں لہٰذا اس قسم کی مسلکی تبدیلی سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وقد نص الامام احمد وغیرہ علٰی أنہ لیس لأحد أن یعتقد الشئی واجبًا أو حراما، ثم یعتقدہ غیر واجب أو محرم بمجرد ھواہ (الٰی قولہ) فمثل ھذا ممن یکون فی اعتقادہ حل الشیٔ وحرمتہ ووجوبہ و سقوطہ بسبب ھواہ ھو مذموم مجروح خارج عن العدالۃ وقد نص احمد وغیرہ علٰی أن ھذا لا یجوز۔ اھـ (فی الفتاویٰ الکبریٰ لابن تیمیۃؒ: ج۲، ص۲۳۷، مطبوعہ مصر) واﷲ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58750کی تصدیق کریں
0     1929
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مقلد کا تقلید سے نکل کر راجح قول پر عمل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   تقلید و اجتہاد 0
  • اجتہاد اور مجتہد کی شرائط

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • حنفی مسلک چھوڑ کر غیر مقلد بننا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • صرف امام ابوحنیفہؒ کی تقلید کیوں؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • مختلف مسائل میں مختلف ائمہ کی تابعداری کرنا

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • تقلید جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • کیا چار اماموں میں سے ایک امام کی تقلید لازمی ہے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • تقلید کی حیثیت

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • ترکِ تقلیدِ ائمہ اربعہ- تقلید کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • حکم الحاق الاولاد فی مدرسۃ غیر المقلدین

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • مذاہبِ اربعہ میں سے صرف ایک کی پیروی کا حکم

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • کیا ہم بغیر فرقہ اور مسلک کے ، صرف مسلمان بن کر نہیں رہ سکتے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • حنفی المسلک شخص کا ائمۂ حرمین کے پیچھے نماز نہ پڑھنا

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 1
  • دورانِ نماز حالتِ قیام میں ہاتھ نہ باندھنےاور چھوڑے رکھنے(ارسال) کا حکم

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • کسی ایک امام کی تقلید کیوں ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • جعفری قانون وراثت کی تقلید کا حکم

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • ایک مغالطہ کہ "کس عالم اور مفتی کی بات مانیں"

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • چاروں مسالک (حنفی,مالکی, شافعی,حنبلی) سے متعلق

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
  • کیا چاروں مذاہب بر حق ہے؟

    یونیکوڈ   تقلید و اجتہاد 0
Related Topics متعلقه موضوعات