کوئٹہ میں منافق یا کفار ہماری صفوں میں گھس کر ہمیں مار رہے ہیں، جیسے کوئٹہ تبلیغی مرکز پر حملہ مدرسہ کے باہر حملہ اور بہت سے علماء کو شہید کرنا، اب ایک مسلمان کے ذمہ کیا فرض ہےان حالات میں ؟ یہ مسئلہ ایک تبلیغی عالم کے پاس لیکر گیا ان کا بھی سادہ سا جواب تھاکہ کچھ نہیں،ان حالات میں مسلمانوں کو کوئی تدبیر نہیں کرنی چاہیئے، ان باطل قوتوں کے مقابلہ کرنے کے لئے۔
ایسے حالات میں مسلمانوں کو باہم اخوت وہمدردی، ایک دوسرے کی خیر خواہی کا جذبہ رکھنے کیساتھ ساتھ دشمنانِ اسلام والمسلمین اور منافقین پر کڑی نظر رکھنے کی اشد ضرورت ہے، اور جونہی ایسے بدخواہ وبد کردار افراد کی کسی سازش کا علم ہوجائے تو اجتماعی صورت میں ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں، تاکہ حکومتی ارکان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے خلاف مضبوط قدم اٹھانے پر مجبور ہوں، اور مسلم معاشرہ ایسے فسادات سے پاک ہوسکے۔