مجھے بالعموم ہر رفعِ حاجت کے بعد یہ محسوس ہوتا ہے کہ پیشاب کا قطرہ نکل گیا ہے،اس وجہ سے کپڑے اور بدن ناپاک ہونے کے شک کی بناء پر نماز نہیں پڑھ سکتا،اس کے علاوہ جنابت کی حالت میں غسل کرتے ہوئے بار بار یہ خیال آتا رہتا ہے کہ شاید پیشاب کا قطرہ نکل گیا ہوگا،اس وجہ سے باربار غسل کرتا ہوں اور پانی ضائع کرتا ہوں،کچھ کرتا ہوں تو بعض اوقات پیشاب کی جگہ کچھ گیلی نظر آتی ہے،مگر اکثر اوقات کچھ کرنے پر پیشاب کی جگہ خشک نظر آتی ہے، یعنی وہم لگتا ہے، جناب بہت پریشان ہوں، اس مسئلہ کی وجہ سے میری نماز اور عبادات متاثر ہوتی ہیں ۔براہِ مہربانی کوئی حل بتائیں۔
محض وسوسہ کی وجہ سے نہ وضو ٹوٹتا ہے اور نہ ہی غسل لازم ہوتا ہے،اس لئے بلاوجہ اس سلسلہ میں پریشان ہونے اور نماز چھوڑنے کی ضرورت نہیں،جبکہ پیشاب کے بعد واقعی قطرے آنے کا اندیشہ ہو تو سائل کو چاہیئے کہ اتنی دیر انتظار کرے کہ قطرے آنا بند ہوجائیں، اس کے بعد وضو کرکے نماز پڑھا کرے۔