اکثر دیکھا گیا ہے کہ آفیسر لوگ اور ان کے ماتحت لوگ جرابوں پر مسح کرتے ہیں، میرے عقیدے کے مطابق یہ اُن کا اپنا ایجاد کردہ ہے، قرآن وسنت میں اس کی کوئی حقیقت نہیں، براہِ کرم قرآن وسنت کی روشنی میں میری رہنمائی فرمائیں۔
جی ہاں! سائل کی بات درست ہے، قرآن وسنت کی روشنی میں مروجہ اونی، سوتی جرابوں پر مسح کرنا جائز نہیں ہے۔
فی البحر: لا یجوز المسح علی الجورب الرقیق من عزل أو شعر بلا خلاف. (۱/ ۱۸۳) واللہ اعلم بالصواب!