السلام علیکم! میرے بھائی نے شدید غصہ اور ٹینشن میں آکر کچھ کفریہ الفاظ ایسے کہہ دیئے، جیسے نعوذباللہ ’’اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ اَب وہ بہت نادم اور افسردہ ہے۔ پلیز آپ راہ نمائی فرمائیں کہ اس کو کیا کرنا ہوگا اب؟ کیا فدیہ دینا ہوگا اب؟ جزاک اللہ خیراً!
سائل کے بھائی پر لازم ہے کہ وہ بصدقِ دل توبہ واستغفار کرے اور تجدیدِ ایمان کے ساتھ تجدیدِ نکاح بھی کرے، اور آئندہ اس طرح کے الفاظ ادا کرنے سے مکمل احتراز کرے۔
فی الهندیة: موجبات الكفر أنواع:( إلی قولہ)ومنها ما یتعلق بذات الله تعالٰی وصفاته اهـ (ج:۱، ص:۲۵۸)
وفی البزازیة علی هامش الهندیة: ما كان فی كونه كفرًا إختلاف یؤمر قائله بتجدید النكاح والتوبة إحتیاطًااهـ(ج:۶، ص:۳۲۲)
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1