حضرت میرے والد مفلوج ہیں ، اور وہ واش روم نہیں جا سکتے ، میں اُن کو رفعِ حاجت کے لۓ یورائن بوتل استعمال کرتا ہوں ، سوال یہ ہے کہ میں اکثر وضو سے ہوتا ہوں اور یورائن پھینکنے کے لۓ واش روم جاتا ہوں ، کیا میرا وضو برقرار رہےگا ؟ اور میں اس وضو سے نماز ادا کر سکتا ہوں؟ یا نماز کے لۓ دوبارہ وضو کرنا پڑےگا ؟
محض پیشاب سے بھری ہوئی بوتل بیت الخلاء وغیرہ میں گرانے سےوضو نہیں ٹوٹتا ، لہٰذا سائل اسی وضو سے نماز و غیرہ دیگر عبادات کی ادائیگی کر سکتا ہے۔
کما فی الهدایة : فصل فی نواقض الوضوء : المعانی الناقضة للوضوء کل ما یخرج من السبیلین لقوله تعالیٰ أو جاء أحدکم من الغائط الأیة اھ (۱/ ۲۲)۔