قرض

گھر خریدنے کیلئے سود پر قرض لے سکتے ہیں ؟

فتوی نمبر :
2337
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / قرض

گھر خریدنے کیلئے سود پر قرض لے سکتے ہیں ؟

1:کینڈا یا امریکہ میں رہنے والے مسلمان سود پر قرض لے سکتے ہیں گھر خریدنے کیلئے ؟
۲: بینک جمع شدہ رقم پر سود دیتا ہے، سود کی رقم بینک سے حاصل کی جائے یا نہیں؟ ہاں کی صورت میں اس رقم کا کیا استعمال ہونا چاہیئے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۔ واضح ہو کہ سود کی حرمت قرآن و حدیث کی نصوصِ قطعیہ سے واضح طور پر ثابت ہے، اس لئے اس کا لین دین غیر مسلم ممالک میں ہی کیوں نہ ہو، بلا شبہ نا جائز و حرام ہے، اس لئے اس سے احتراز لازم ہے ۔
البتہ بینک خود پہلے کوئی مکان خرید کر اپنے قبضہ میں لے آئے، اس کے بعد کچھ نفع رکھ کر ادھار پر قسطیں متعین کر کے کسی مسلمان پر فروخت کرے تو یہ بلا شبہ جائز ہے ، اور اس طرح مکان کسی مسلمان کو لینا بھی درست ہے ۔
ایسی رقم کا اصل حکم یہ ہے کہ اُسے وصول کرکے اصل مالکان تک پہنچا یا جائے، اگر ایسا ممکن نہ ہو تو بغیر نیتِ ثواب فقراء ومساکین پر صرف کی جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا الرِّبَا أَضْعَافًا مُضَاعَفَةً وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ﴾ (آل عمران: 130)-
وفي فتح القدير: (قوله ولا بين المسلم والحربي في دار الحرب خلافا لأبي يوسف والشافعي) ومالك وأحمد (إلی قوله) ( لهم ) إطلاق النصوص فإنها لم تقيد المنع بمكان دون مكان ، والقياس على المستأمن منهم في دارنا ، فإن الربا يجري بين المسلم وبينه فكذا الداخل منا إليهم بأمان . (15/ 359)-
وفی الفتاوى الهندية: وإذا مات الرجل وكسبه خبيث فالأولى لورثته أن يردوا المال إلى أربابه فإن لم يعرفوا أربابه تصدقوا به (5/ 349)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سہیل احمد رستم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 2337کی تصدیق کریں
0     755
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات