شیعہ روافض

صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
23756
| تاریخ :
ادیان و فرق / جماعت و فرق / شیعہ روافض

صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنا کیسا ہے؟

جناب میرا سوال یہ ہے کہ یوم عاشورہ کے موقعہ پر شیعہ حضرات بہت سے صحابہ کرام خصوصاً حضرت ابوبکر و عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہم اجمعین کے بارے میں گستاخیاں کرتے ہیں، اس طرح یزید بن معاویہ اور حضرت معاویہ پر بھی بہت لعن طعن کرتے ہیں، جبکہ میرا ماننا ہے کہ یزید کچھ بھی ہو ، ہے تو وہ صحابی، اور صحابہ کرام کی شان میں گستاخی ایمان سے بے دخلی والی بات ہے؟
دوسرا میرا سوال یہ ہے کہ میں نے سنا ہے حضورپاکﷺ نے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا تھا کہ تمہاری آنے والی نسلوں سے مجھے میرے خون کی بو آتی ہے، جس کی وجہ سے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے شادی نہیں کی، اور بعد میں آپ ﷺ کے حکم سے ہی آپ نے شادی کی، اور اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ رضی اللہ عنہ نے ایک بانجھ عورت سے شادی کی، پھر جو اللہ تعالٰی کو منظور تھا وہی ہوا، اور اس بانجھ عورت کے گھر ولادت ہوئی، اور اس بات کا آپ ﷺ کو پہلے ہی سے علم تھا، اس بارے میں میری رہنمائی فرمائیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

چاہے عاشورہ ہو یا کوئی دوسرا دن، حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کی شان میں گستاخی کرنا جائز نہیں اور نہ ہی اسلاف میں سے کسی دوسرے شخص کی، اور حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ ایسے خبیث النفس لوگوں کو ان کے برے عزائم اور گندی زبان استعمال کرنے سے روکے، جبکہ یزید صحابی نہیں۔
سوال دوم کا باوجود تلاش اور جستجو کے حوالہ نہ مل سکا، سائل نے جس کتاب میں یہ پڑھا ہے اگر اس کا حوالہ صفحہ نمبر لکھ کر بھیج دے تو اس پر مکرر غور کیا جاسکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی سنن الترمذی: عن ابن عمر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إذا رأيتم الذين يسبون أصحابي فقولوا: لعنة الله على شركم. الحدیث (ج6 صـ180 ط: دار الغرب الاسلامی)۔
وفیہ ایضاً: عن أبي سعيد الخدري، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا تسبوا أصحابي، فوالذي نفسي بيده لو أن أحدكم أنفق مثل أحد ذهبا ما أدرك مد أحدهم ولا نصيفه. هذا حديث حسن صحيح. (ج6 صـ178 ط: دار الغرب الاسلامی)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 23756کی تصدیق کریں
0     360
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شیعوں سےتعلقات اور ان کو سلام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   شیعہ روافض 0
  • شیعہ کی دعوت قبول کرنا

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • فرقہ اثنا عشریہ اور سنی مذہب میں فرق

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • شیعوں کا عقیدہ امامت اور ختم نبوت

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 2
  • کیا شیعہ کافر ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 2
  • شیعہ کافر ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • شیعہ سے متعلق کفر میں تفصیلی حکم

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • جب شیعہ اور قادیانی فتنہ ہیں تو ان سے قتال کا حکم کیوں نہیں دیا جاتا ؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • اگر شیعہ کافر ہے تو اس کے خلاف جہاد اور اس کی عبادت گاہ کو گرانے کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • (۱) شیعہ کے متعلق مؤقف، (۲) مزارات پر جانا

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • علماء کی جانب سے قادیانیوں اور شیعوں کی سرکوبی اور مخالفت میں فرق کیوں ہے ؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • محرم کی مجالس میں جانا اور شہید کربلا کا سوگ منانا

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • شیعہ اماموں پر لعنت بھیجنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • مولی کے معنی کیا ہیں لوگ اس لفظ کو اللہ جل جلالہ کے لیے اور کچھ حضرت علیؓ کے لیے استعمال کرتے ہیں

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • کیا بنو امیہ کے دور میں منبر و محراب سے حضرت علی پر طعن و تشنیع کیا گیا؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • مسجد وغیرہ میں خودکش حملہ کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • J.D.C سے غریبوں کے لئے راشن وصول کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
Related Topics متعلقه موضوعات