اگر کوئی مسلمان یو-کے کا ویزہ لینےکی غرض سے اپنے کو قادیانی ظاہر کرے، تو اس کا کیا حکم ہے؟ اور ایسے شخص کی توبہ کی کیا صورت ہے؟ اور ایسے شخص کے ساتھ دوستی لگانا کیساہے؟ جبکہ اس نے محض ویزہ کی خاطر اپنے کو قادیانی ظاہر کیا ہے، اور ایک مسلمان بہن کے ساتھ شادی کرلی ہ، اور اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے توبہ کرلی، آپ بتائیں کہ اس کی توبہ کی کیا صورت ہے؟ براہ کرم مفتی تقی عثمانی صاحب کے حوالہ سے جواب ارسال فرمائیں؟
کسی کافر ملک کا ویزہ حاصل کرنے کے لئے یا کسی اور دنیوی مصلحت کے لئے پاسپورٹ اور ویزہ فارم کے مذہب کے خانہ میں کسی مسلمان کا دیدہ و دانستہ اپنے آپ کو قادیانی یا کسی اورمذہب کا پیروکار لکھوانا جو ایک مستقل حیثیت رکھتا ہے، موجب کفر ہے، اس کے بعد واضح ہوکہ ایسے شخص کا کسی مسلمان عورت کیساتھ عقد نکاح جائز نہیں، اور ایسے شخص کیساتھ دوستانہ تعلقات رکھنا بھی جائز نہیں،ایسا شخص اگر تائب ہونا چاہے تو اس پر لازم ہے کہ کلمہ شہادت پڑھ کر ایمانیات کا اقرار، مرزا غلام احمد قادیانی کی نبوت سے انکارکرکے تجدیدِ ایمان و و نکاح کرے، اور آئندہ کے لئے دنیا کے چند ٹکوں کی کیخاطر اپنی آخرت برباد کرنے سے پر ہیز بھی لازم ہے۔
کما قال اللہ تعالٰی: يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا عَدُوِّي وَعَدُوَّكُمْ أَوْلِيَاءَ تُلْقُونَ إِلَيْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ وَقَدْ كَفَرُوا بِمَا جَاءَكُمْ مِنَ الْحَقِّ ۔ الآیۃ (سورۃ الممتحنۃ / آیت نمبر1)۔
وفی الھندیۃ: ومن يرضى بكفر نفسه فقد كفر الخ (ج2 صـ257 ط: دار الفکر)۔
وفیھا ایضاً: ومن أتى بلفظة الكفر، وهو لم يعلم أنها كفر إلا أنه أتى بها عن اختيار يكفر عند عامة العلماء خلافا للبعض، ولا يعذر بالجهل كذا في الخلاصة الخ (ج2 صـ276 ط: دار الفکر)۔
واللہ اعلم بالصواب
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1