وضو

بیوی کو چھونے یا چومنے سے وضو کا حکم

فتوی نمبر :
24116
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

بیوی کو چھونے یا چومنے سے وضو کا حکم

کیا اپنی بیوی کو چھونے یا چومنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بیوی کے جسم کو چھونے یا چومنے سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے،الا یہ کہ اس کے نتیجے میں منی یا مذی وغیرہ کا خروج ہو تو اس صورت میں اس پر وضو یا غسل لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن النسائی: عن عائشة رضی اللہ تعالیٰ عنھا ان النبی صلی اللہ علیه وسلم کان یقبل بعض ازواجه ثم یصلی ولا یتوضا اھ (1/104)۔
وفی بدائع الصنائع: ولولمس امراته بشھوۃ او غیر شھوۃ فرجھا او سائر اعضائھا من غیر حائل ولم ینشر لھا لاینتقض وضوءہ عند عامة العلماء اھ (1/30)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 24116کی تصدیق کریں
0     1334
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات