السلام علیکم ! آج کل ایسی مہندی آرہی ہے ، جو لگاتے ہیں تو اس وقت بالکل صاف ہوجاتی ہے اور رنگ آجاتا ہے ، مگر دو یا تین دن کے بعد اس کا جرم اترتا ہے ، اس صورت میں نماز اور وضو ہوجائے گا؟
سوال میں مذکور قسم کی مہندی لگانے کے بعد وضو کرکے نماز پڑھنا درست ہے ۔
کما فی الدر المختار : (و لا يمنع) الطهارة (و نيم) أي خرء ذباب و برغوث لم يصل الماء تحته (و حناء) و لو جرمه به يفتى اھ (1/154)۔