ہمیں بچی کے نام کے بارے میں پوچھنا تھا ،ہمارے پاس دو نام کے آپشن ہیں آپ ان کے بارے میں بتائیں کہ ان میں سے کوئی ایک نام رکھنا درست ہے اور ان کے معنی بھی بتادیں ،وہ دو نام یہ ہیں الاف ،اور المہ۔
"ایلاف "عربی زبان کا لفظ ہے ،اس کے معنی ہے مانوس ،عادی اور پسند کے آتے ہیں ،اور "المہ "عربی نہیں ،البتہ نیٹ پر دیکھنے سےب معلوم ہوا کہ جرمنی زبان کا لفظ ہے ،جس کے معنی ہے حفاظت کرنے والی چیز ،محفوظ کی ہوئی چیز کے لکھے گئے ہیں،اگر واقعۃً بھی ایسا ہو تو مذکور دونوں ناموں میں سے کوئی بھی بچی کیلئے تجویز کیا جاسکتا ہے ۔
کمافی سنن ابی داؤد:عن ابی الدرداء قال قال رسول اللہ ﷺ انکم تدعون یوم القیامة باسمائکم واسماء آبائکم فاحسنوا اسمائکم اھ (2/228) واللہ اعلم بالصوا ب