نام رکھنے کا حکم

بچہ کا نام محمد حیدر رکھنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
34888
| تاریخ :
2018-07-25
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

بچہ کا نام محمد حیدر رکھنا کیسا ہے؟

میری بیوی نے بچہ پیدا ہونے سے پہلے منت مانی تھی کہ اگر لڑکا ہوا تو اس کا نام محمد سے شروع ہوگا، اب ہم نے لڑکے کا نام محمد حیدر رکھا، کسی نے مشورہ دیا کہ یہ نام تبدیل کرکے حیدر علی رکھو اور کہا یہ پورا نام ہے، آپ بتائیں کہ اگر ہم لڑکے کا نام حیدر علی رکھیں تو کوئی مسئلہ تو نہیں ہوگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

محمد حیدر صحیح اور درست نام ہے تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں اور اسی کو برقرار رکھنا چاہئے، البتہ اگر تبدیل کرکے حیدر علی رکھا جائے تو بھی شرعاً کوئی مضائقہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار: (أحب الأسماء إلی اللہ تعالی عبد اللہ وعبد الرحمٰن) وجاز التسمیۃ بعلی ورشید من الأسماء المشترکۃ۔ الخ (ج۴، ص۴۱۷) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عطاء محمد سلطان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 34888کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات