نام رکھنے کا حکم

ارحم اور ریان نام کے معانی اور ان کا حکم

فتوی نمبر :
6138
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

ارحم اور ریان نام کے معانی اور ان کا حکم

السلام علیکم! میرے بیٹے کا نام ارحم احمد قاسمی ہے، کیا یہ صحیح ہے؟ اگر نہیں تو کیا ریان احمد قاسمی نام رکھا جا سکتا ہے، اور ریان کیا جنت کے دروازے کا نام ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ان دونوں میں سے ’’ریان‘‘ نام مناسب ہے اور یہ بلا شبہ جنت کے ایک دروازے کا نام بھی ہے، اگر ’’ارحم‘‘ کے بجائے احمد، اجمل ، انصر وغیرہ نام تجویز کر لیا جائے تو یہ زیادہ بہتر ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی صحيح مسلم: عن سهل بن سعد رضي الله عنه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إن في الجنة بابا يقال له الريان، يدخل منه الصائمون يوم القيامة، لا يدخل معهم أحد غيرهم، يقال: أين الصائمون؟ فيدخلون منه، فإذا دخل آخرهم، أغلق فلم يدخل منه أحد " اھ (2/ 808)
و فى مشكاة المصابيح: أبي الدرداء قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «تدعون يوم القيامة بأسمائكم وأسماء آبائكم فأحسنوا أسمائكم» رواه أحمد وأبو داود اھ (3/ 1347)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ابرار الدین ملک عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 6138کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات