قرآن و حدیث کے آداب و احکام

کیا قرآن مجید حفظ کرنےکے لئے کسی مخصوص ہیئت کے ساتھ بیٹھنا ضروری ہے؟

فتوی نمبر :
26089
| تاریخ :
آداب / شعائر اسلام / قرآن و حدیث کے آداب و احکام

کیا قرآن مجید حفظ کرنےکے لئے کسی مخصوص ہیئت کے ساتھ بیٹھنا ضروری ہے؟

محترم جناب: السلام علیکم ! عرض ہے کہ میں نے اپنے بیٹے کو حفظ کرنے کے لئے ایک مدرسے میں داخل کروایا ہے، مدرسے میں تمام بچوں کو تمام دن ایک ہی حالت میں بٹھاتے ہیں جس میں دائیں پاؤں کا ٹخنہ زمین سے ٹکراتا ہے اور سارے بدن کا زور اُٹھاتا ہے ، میرا بچہ اس حالت میں بیٹھا تو اس کے ٹخنے میں زخم ہو گیا، مدرسے والے کہتے ہیں کہ اسی پوزیشن میں بیٹھنا ضروری ہے ؟ میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس سلسلے میں قرآن و حدیث میں کوئی واضح ہدایت موجود ہیں؟ اور کیا اس حالت میں بیٹھنا ضروری ہے؟ اور کیا اس حالت کہ علاوہ کوئی ایسی بیٹھنے کی صورت ہے جس میں بیٹھ کر قرآن مجید حفظ کیا جاسکتا ہے؟ براہ مہربانی راہ نمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

حفظ قرآن کے لئے بیٹھنے کی کوئی خاص صورت شرعاً متعین نہیں، بلکہ کسی بھی ہیئت پر بسہولت بیٹھ کر قرآن کریم حفظ کرنا جائز ہے قاری صاحبان کا کسی بچے کو ایک ہی مخصوص صورت پر بیٹھنے پر مجبور کرنا درست نہیں جبکہ سائل کے بیٹے کو اس سے تکلیف بھی ہو چکی ہے، ہاں عموماً مذکور مخصوص صورت میں چستی رہتی ہے، اس لئے اس طرح بیٹھنے کو کہا جاتا ہے اور محض ضابطہ کی کاروائی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الفتاوى الهندية (5/ 316)
رجل أراد أن يقرأ القرآن فينبغي أن يكون على أحسن أحواله يلبس صالح ثيابه ويتعمم ويستقبل القبلة لأن تعظيم القرآن والفقه واجب كذا في فتاوى قاضي خان
و ايضا فيه : لا بأس بقراءة القرآن إذا وضع جنبه على الأرض ولكن ينبغي أن يضم رجليه عند القراءة كذا في المحيط لا بأس بالقراءة مضطجعا إذا أخرج رأسه من اللحاف لأنه يكون كاللبس وإلا فلا كذا في القنية اھ (5/ 316) اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدانوررجب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 26089کی تصدیق کریں
0     224
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • قرآنِ کریم کو چھونے کیلئے وضو ضروری ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • قرآنی سورتوں پر مشتمل کتاب بغیر وضو کے چھونا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 1
  • کیا فرشتے قرآن پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 3
  • سورۃ ملک کی فضیلت کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • تبلیغی جماعت اور اننچاس کروڑ کے ثواب کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • قرآن کے بوسیدہ اوراق کا حکم - مقدس اوراق کو جلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 3
  • محض بھول جانے کی خوف سے بچوں کو حفظ نہ کرانا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • حافظہ قرآن کا شادی کے بعد قرآن یاد نہ کرسکنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • موبائل میں موجود قرآن کریم کے ساتھ باتھ روم جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • دوران تلاوت قرآن کریم کی صفحات پرموبائل یا کوئی وزنی چیزرکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • قرآن کا مستند انگلش ترجمہ کونسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • تعددازواج سے متعلق قرآن وحدیث کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • بغیر وضو کے قرآن کو غلطی سے چھونے کا کفارہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 1
  • اوراق مقدسہ کو جلاکردفن کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 1
  • غیرمسلم کو پڑھاناجائزہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • روز ایک حدیث و آیت کی ایس ایم ایس سروس

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • اسکرین پر قرآنِ کریم کی تلاوت کے لیے وضو کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • کیا غیر مسلم کو قرآن پاک دے سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • قرآنِ کریم گرنے کی صورت میں کتنا فدیہ یا کفارہ دے؟

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • اسکرین سے دیکھ کر بغیر وضو ، قرآن پاک پڑھنا-جنابت (ناپاکی) کی حالت میں قرآن سننا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • بے وضو شخص کیلئے موبائل پر تلاوتِ قرآن مجید کا حکم

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • موبائل میں گانے بھرے ہوئے ہوں تو اس میں تلاوت بھروا سکتے ہیں یا نہیں؟

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • نئی عمارت وغیرہ پر بطورِ تبرک قرآنی کلمات لکھوانا

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
  • آفس میں کرسی پر بیٹھ کر جوتے پہنے قرآن پڑھنا

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 2
  • موبائل میں قرآن پڑھنا - کیا ثواب ملے گا؟

    یونیکوڈ   قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات