وضو

بغیر خواب کے کپڑوں پر سفید پانی ظاہر ہونے سے غسل لازم ہوگا؟

فتوی نمبر :
27071
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / طہارت / وضو

بغیر خواب کے کپڑوں پر سفید پانی ظاہر ہونے سے غسل لازم ہوگا؟

میں پہلے بہت گندےکام کرتا تھا،لیکن ایک ماہ ہوگیا ہےمیں نہیں کررہا،مگر اب میں نماز پڑھتا ہوں،لیکن مجھے ایک مسئلہ ہے کہ میں جب بھی سوتا ہوں اور اٹھ کر غسل خانہ جاتا ہوں تو انڈر ویئر میں کچھ سفیدی لگی ہوتی ہے،میں نے خواب بھی نہیں دیکھا تھا،پھر بھی سفیدی لگی ہوتی ہے اور اگر ایسے ہی بیٹھتا ہوں پھر بھی نکل جاتی ہے،نہ ہی میں کچھ سوچتا ہوں ،اب ایسی حالت میں مجھے کیا کرنا چاہیئے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کو چاہیئے کہ اپنے پچھلے گندے کاموں اور گناہوں پر بصدقِ دل توبہ واستغفار کرے اور آئندہ کے لئے ان کے نہ کرنے کا پختہ عزم و ارادہ بھی کرے،تاہم سائل کے سوال سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ سائل کو قطروں کی بیماری ہے،جس کی وجہ سے اسے قطر ے آتے ہیں،اگر واقعۃً ایسا ہو تو اس سے غسل واجب نہیں ہوتا ،البتہ وضو ٹوٹ جاتا ہے،اس لئے نماز پڑھنے کے لئے متعقلہ جگہ کو دھو کر وضو کرنا لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الھندیة: المذي ينقض الوضوء وكذا الودي والمني إذا خرج من غير شهوة بأن حمل شيئا فسبقه المني أو سقط من مكان مرتفع يوجب الوضوء. كذا في المحيط اھ (1/10)۔
وفیه ایضاً: منها الجنابة وهي تثبت بسببين أحدهما خروج المني على وجه الدفق والشهوة من غير إيلاج باللمس أو النظر أو الاحتلام أو الاستمناء
كذا في محيط السرخسي وتعتبر الشهوة عند انفصاله عن مكانه لا عند خروجه من رأس الإحليل. كذا في التبيين اھ (1/14)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 27071کی تصدیق کریں
0     628
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات